ارتقاءِ حيات

متعجب نہ ہوں گر آپ کو اس بلاگ میں کوئی غلطی نظر آجائے۔میں ہر ایک کی پسند کو ملحوظ رکھتے ہوئے لکھتی ہوں اور کچھ لوگ ہیں جو صرف غلطیاں ہی تلاش کرتے رہتے ہیں۔

قرآن کریم کی حفاظت

Posted by ارتقاءِ حيات on January 17, 2012


قرآن پاک میں سورۃ الحجر کی آیت 9میں اللہ تعالٰی فرماتا ہے:
ترجمہ : بیشک یہ ذکرِ عظیم (قرآن) ہم نے ہی اتارا ہے اور یقیناً ہم ہی اس کی حفاظت کریں گے۔
اس آیت سے ثابت ہوا کہ قرآن کریم کی حفاظت اللہ تعالٰی کے ذمہ اور وہی اس کا محافظ۔اس کی حفاظت تو اللہ تعالٰی ایک نظام خاص سے کر رہے ہیں۔دوسری طرف قرآن کی حفاظت کے لئے کروڑوں کی تعداد میں حفاظ دنیا کے کونے کونے میں موجود ہیں۔جب تک ایک بھی حافظ زندہ ہے قرآن پاک محفوظ و زندہ و پائندہ ہے۔
دنیا میں غیر مسلم مفکرین اس بات پر متفق ہیں کہ قرآن پاک کے علاوہ دنیا کی تمام الہامی کتابیں اصل سے بدل چکی ہیں۔وہ سب اس پر یکسر متفق ہیں کہ قرآن کریم واحد ایسی کتاب ہے جو تحریف اور تبدیلی سے پاک ہے جس حال میں ابتداء میں تھی اب تک لفظ بہ لفظ حرف بہ حرف بلا تبدیلی محفوظ ہے۔
یورپ کے علماء اور اہل تحقیق نے بھی قرآن کے لفظی تواتر اور تحریف سے محفوظ رہنے کو تسلیم کیا ہے۔چنانچہ سر ولیم میمور اپنی کتاب کی پہلی جلد مطبوعہ 1861؁ میں لکھتا ہےکہ:
قرآن پاک کا کوئی جزو ،کوئی فقرہ ،کوئی لفظ ایسا نہیں سنا گیا کہ جو قرآن پاک کے جمع کرنے والوں نے چھوڑ دیا ہواور نہ کوئی لفظ،فقرہ یا جزو ایسا پایا گیا کہ جو نیا داخل کیا گیا ہو۔
انساکلو پیڈیا برٹانیکاکے مقالہ نگاروں نے بھی اس حقیقت کو انہی الفاظوں میں بیان کیا ہے۔
یہودی تاریخ میں ایک وقت ایسا بھی آیاکہ جب توریت کے تمام نسخے دنیا سے یکسر نا پید ہو گئے۔ اس پر یہودی علماء بہت فکر مند ہوئے۔مگر حضرت عزیر علیہ السلام کو توریت زبانی یاد تھی۔انہوں نے اپنا یاد کیا ہوا نسخہ ازسر نو لکھوایا۔اسی دوران توریت کا ایک اصلی نسخہ دستیاب ہو گیا ۔جب دونوں نسخوں کا موازنہ کیا گیا تو دونوں ایک ہی جیسے تھے۔اس پر یہودیوں نے حضرت عزیر علیہ السلام کو “ابن اللہ “(اللہ کا بیٹا)کہنا شروع کر دیا۔جبکہ مسلمانوں کے پاس لاکھوں حفاظ موجود ہیں۔
قرآن پاک نے مختلف مقامات پر غیر مسلموں کو چیلنجز دیئے ہیں اختصار کی وجہ سے صرف ایک کا ذکر کرنا چاہوں گی حوالہ سورۃ بقرہ آیت23
ترجمہ :اور اگر تم اس (کلام) کے بارے میں شک میں مبتلا ہو جو ہم نے اپنے (برگزیدہ) بندے پر نازل کیا ہے تو اس جیسی کوئی ایک سورت ہی بنا لاؤ، اور (اس کام کے لئے بیشک) اللہ کے سوا اپنے (سب) حمائتیوں کو بلا لو اگر تم (اپنے شک اور انکار میں) سچے ہو۔
لیکن 1400سال گزر جانے کے بعد بھی یہ چیلنج کسی نے قبول نہیں کیا یہ آج بھی ہر غیر مسلم کے لئے چیلنج ہے۔
(آج ہم مسلمان دنا داری میں کسی سے پیچھے نہیں رہنا چاہتے اس ترقی یافتہ دور میں اور دیگر افعال میں ہم نے اپنے آپ کو دنیا کی بھیڑ میں اس قدر گم کر دیا ہے کہ سوائے دنیا داری کے ہمیں کچھ سجھائی ہی نہیں دیتا اپنے بچوں کو ہم اچھی سے اچھی اور اعلی انگریزی تعلیم دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے مگر قرآن کے لئے بس ناظرہ ہی کافی سمجھتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ہماری نئی نسل بے راہ روی کا کثرت سے شکار ہو رہی ہے ۔
اللہ سے دعا ہے ہمیں اور ہمارے بچوں کو دنیا کی تعلیم کے ساتھ ساتھ قرآن و حدیث کی تعلیم حاصل کرنے کی لگن اور شوق عطا فرمائے۔ آمین)

7 Responses to “قرآن کریم کی حفاظت”

  1. اچھا تو پھر وہ کونسا قرآن تھا جسکے ۱۰ سپارے امام کی بکری کھا گئی تھی۔

  2. جزاک اللہ تحریم بہن
    کل رات ایک ورکشاب میں جو دینی مدارس کے اساتذہ کے لیے منقد کی گئی تھی میں پروفیسر خورشید احمد کا لیکچر سننے کا موقعہ ملا جس میں اسی بات ہ زور دیا گیا کہ دینی تعلیم کو صرف ناظرہ کے طور پہ نا پڑھایا جائے بلکہ اس پہ عمل کسیے کیا جائے یہ سیکھایا جائے ٹیکنالوجی کو بھی ساتھ لے کے چلا جائے

    • درست فرماتے ہیں اور ساتھ ہی ہمیں بھی یہی چاہیئےکہ ہم اس کو حفظ کریں اور کروائیں اپنے بچوں کو تا کہ عربی پر ان کا رجحان بڑھے اور علم قرآن کو اور مفہوم قرآن کو وہ خود سے اچھی طرح سمجھ سکیں

  3. NOOR said

    اچھی تحریر کے لئے شکر گذار ہوں

  4. [...] قرآن کریم کی حفاظت [...]

  5. Ghazanfar Ahmad said

    آپکی بات درست اور حق ہے مگر ایک وہ یہ کہ اب تک جتنے بھی مجدد اے جو قرآن سمجھتے تھے ور اب تک تمام علما یہ کہتے ہیں کہ قرآن کے بہت سی آیت منسوخ ہو گئی ہیں اس کے بارے کے کتنے مختلف باتیں ہیں کوے سو کہتا ہے کوئی پچاس کوئی پچیس لکن کم سے کم پانچ آخری حد ہے – مگر یس ل بارے آپ کیا کہتے ہو

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Connecting to %s

 
Follow

Get every new post delivered to your Inbox.

Join 28 other followers