شیطان کےبچوں کے نام
Posted by ارتقاءِ حيات on January 14, 2012
شیطان نے اپنی بعض اولاد کو بعض مخصوص کاموں پر لگا رکھا ہے۔ حضرت مجاہد کے قول کے مطابق ان کے نام اور کام یہ ہیں:
لاقیس ولہان: یہ دونوں وضو اور نماز پر مامور ہیں یہ لوگوں کے دلوں میں وسوسہ ڈالتے ہیں۔
بفاف :یہ لڑکا صحرا پر مامور ہے۔ صحرا میں شیطینت پھیلاتا ہے۔
زلنبور:یہ بازاروں پر مامور ہے۔جھوٹی تعریف اور جھوٹی قسموں پر لوگوں کو اکساتا ہے۔
بثر:مصیبت زدہ لوگوں کو جہالت کے کام کی ترغیب دیتا ہے۔
ابیض:یہ انبیاء کرام کے دلوں میں وسوسہ ڈالنے کا کام انجام دیا ہے۔
اعور:یہ شیطان زنا پر مامورہے۔اس وقت یہ ذہن پر سوار رہتا ہے۔
واسم:اس شیطان کی ڈیوٹی ہے کہ جب کوئی شخص اپنے گھر میں سلام یا اللہ کا نام لئےبغیر داخل ہوتا ہے تو گھر والوں کے بیچ میں فساد پھیلاتا ہے۔
(حیواۃ الحیوان:از علامہ دمیری)




افتخار اجمل بھوپال said
۔” لاقیس ولہان ” کا حُليہ تو بتا ديجئے تاکہ ميں اس سے چھُٹکارا پانے کی تدبير کروں کمبخت لعنت بھيجنے کے باوجود پيچھا نہيں چھوڑتا
ام تحریم said
شیطان کا حلیہ۔۔۔۔۔جو شیطان کو کھوجنا چاہتا ہے اس سے پوچھیئے
ہم تو اس سے پناہ چاہتے ہیں
افتخار اجمل بھوپال said
مسئلہ يہی تو ہے کہ ميں پناہ مانگتے مانگتے تھک جاتا ہوں مگر وہ ملعون اور ملعون کا بچہ نمعلوم کب اور کيسے کہاں سے آ دھمکتا ہے
ام تحریم said
یہی تو اس کا فرض ہے جسے وہ پورا کرتا ہے
اب ہمین اپنا فرض پورا کرنا ہے
یہی زندگی ہے جی
افتخار اجمل بھوپال said
يہ زندگی ہے يا کہ شرمندگی ہے ؟
ام تحریم said
زندگی یہی ہے
شرمندہ نا ہوں ایسے کام کریں
اور گر کچھ نا زیبا کام ہو جائیں تو توبہ کا سہارا لیں
افتخار اجمل بھوپال said
پس ثابت ہوا کہ آپ بہت ” بھَولی ” ہيں
ام تحریم said
اور آپ ڈیڑھ ہوشیار لگتے ہین
محمد بلال خان said
ماشاء اللہ اور بہت خوب
ام تحریم said
شکریہ پسندیدگی کا
شیطان کےبچوں کے نام | Tea Break said
[...] شیطان کےبچوں کے نام [...]
Atif Salman said
بهت منفرد اور دلچسپ مضمون لکها هے آپ نے.
ام تحریم said
آپ کو پسند آیا تو محنت وصول ہوئی
پیغامات بھیجنے کے لئے میریای میل آئی ڈی پر پیغام بھیجئے
وہ موبائل میرا نہیں ہے
جس پر آپ پیغام دیتے ہیں
مجھے براہ راست مخاطب کرنے کے لئے وہاں میل کیجئے یا یہاں جو کہنا ہو کہ دیجئے
Atif Salman said
Thanks for your advise but Now its too late. Tariq and me have become SMS Friends
. As far as comments are concerned they are right on your blog.
شازل said
آپ نے زبردست معلومات دیں۔
ہمارا بھی ایسے ہی شیطانوں سے واسطہ پڑتارہتا ہے کبھی کبھار ان کے دھوکے میں آہی جاتےہیں۔
ام تحریم said
ہر انسان کے ساتھ شیطان مسلط ہے
جن کے ساتھ شیطان نہیں جان لیں وہ خود شیطان ہیں