سحر انصاری
Posted by ارتقاءِ حيات on January 13, 2012
سحر انصاری، حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئے۔دکن میں آپ نے یہی ایک قابل ذکر کام کیا دیگر اہم امور کراچی آکر سر انجام دیئے۔یاد رہے کہ اگر آپ دکن میں پیدا نہ ہوتے تو کراچی آکر بھی کچھ نہ کر سکتے ۔
کراچی میں آپ نے اردو،انگریزی اور لسانیات میں یکے بعد دیگرے 3ایم اے کئے۔اس سے پہلے کہ آپ مزید کوئی حرکت کرتے آپ کی شادی ہوگئی۔ اور پھر کافی بڑے عرصے تک کچھ نہ کیا،یعنی جامعہ کراچی میں کافی بڑے عرصے تک پڑھایا، ہاں البتہ یونیورسٹی کے بعد آپ رات گئے تک ادبی سرگرمیوں میں مشغول رہتے ۔آپ نے جوانی کے سنہرے دن یونیورسٹی میں اور راتیں ادبی تقاریب میں ہی گذاردیں۔تقریباً تیس ،پینتیس برس سے ادبی تقاریب کے منتظمین تقریب کے لئے جگہ کے انتخاب کے اور ریفریشمنٹ کے انتظام سے بھی پہلے آپ کو بک کرنا ضرور خیال کرتے ہیں۔





سحر انصاری | Tea Break said
[...] سحر انصاری [...]
عمار ابنِ ضیا said
ہاہاہاہا۔۔۔۔ بہت اعلا
ام تحریم said
آپ کو پسند آیا یہی کافی ہے عمار بھائی