کارگر وار
Posted by ارتقاءِ حيات on January 9, 2012
مشہور فرانسیسی ادیب والٹیئر 1727میں انگلستان پہنچے تو دیکھا کہ انگریز فرانس کے سخت خلاف ہیں اور کسی بھی فرانسیسی کی جان کی خیر نہیں ہے۔
ایک دن وہ لندن کے ایک بازار میں گھوم رہے تھےکہ اچانک ان کے اردگرد لوگوں نے جمع ہو کر مخالفانہ نعرے لگانا شروع کردیئے۔والٹیئر نے ہجوم کے غیظ و غضب کی قطعی پرواہ نہ کی اور بڑے اطمنان سے کہاکہ
“اے انگریزو!تم مجھے اس لئے مارنا چاہتے ہو کہ میں فرانسیسی ہوں۔مجھے بتاؤ کیا میرے لئے اتنی سزا کا فی نہیں کہ میں انگریز پیدا نہیں ہوا”
یہ وار کارگر ہوا اور اس ہجوم نے والٹیئر زندہ باد کے نعرے لگانے شروع کر دیئے۔




کارگر وار | Tea Break said
[...] کارگر وار [...]