ارتقاءِ حيات

متعجب نہ ہوں گر آپ کو اس بلاگ میں کوئی غلطی نظر آجائے۔میں ہر ایک کی پسند کو ملحوظ رکھتے ہوئے لکھتی ہوں اور کچھ لوگ ہیں جو صرف غلطیاں ہی تلاش کرتے رہتے ہیں۔

شاہ محمد ششم

Posted by ارتقاءِ حيات on January 7, 2012


مراکش کے 46سالہ بادشاہ محمد ششم اپنے والد شاہ حسن دوم کی وفات کے بعد تخت پر فروکش ہوئے۔ان کے والد نے ان کو بچپن ہی سے دینی و سیاسی تعلیم دلوائی۔4سال کی عمر میں محمد عمر ششم کی قرآنی تعلیم کا آغازشاہی محل کے اندر ہی ہو گیا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہیں مذہبی اور روایتی تعلیم سے بھی آراستہ کیا گیا۔ پرائمری اور سیکنڈری تعلیم کی تکمیل کے بعد انہوں نے 1981؁ میں رائل کالج سے گریجویشن کیا اور پھر 1985میں رباط کی محمد پنجم یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔شاہ محمد ششم انفرادی طور پر ڈیڑھ ارب ڈالرز سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں ۔
انہوں نے مراکش کے قومی معاشرے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور ملک میں احتساب کا رواج ڈالنے سمیت سماج سدھار کے حوالے سے کوئی کارہائے نمایاں انجام دئےہیں۔
دارلحکومت رباط میں واقع محمد شاہ ششم کے محل کے دروازے ہمہ وقت عوام کے لئے کھلے رہتے ہیں۔ اس محل میں شاہ نے اپنے ذاتی سرمائے سے ایک مسجد بھی تعمر کروائی ہے ۔ یہ محل اپنے انتہائی خوبصورت اور سرسبز و شاداب باغات  اور حقیقی شاہانہ وقار کے مظہر کے داخلی دروازوں کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے۔

One Response to “شاہ محمد ششم”

  1. [...] شاہ محمد ششم [...]

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Connecting to %s

 
Follow

Get every new post delivered to your Inbox.

Join 28 other followers