اطوار اقوام
Posted by ارتقاءِ حيات on January 5, 2012
مختلف قوموں اور مختلف ممالک کے اطوار مین کس قد رفرق ہوتا ہے آئیے دیکھئے:
برطانیہ اور ہالینڈ میں آستینیں چڑھانے کا مطلب ہوتا ہے کا م کے لئے تیار ہوناجرمنی میں اس کا مطلب ہوتا ہے آرام کرنا اور پاکستان میں اس کا مطلب ہےلڑائی کی تیاری کرنا۔
امریکہ میں دفاتر میں فون پر بات کرتے ہوئے پاؤں میز پر رکھ لیتے ہیں اور جاپان میں اسے انتہائی معیوب سمجھا جاتا ہے۔
فرانس کے بعض علاقوں میں آپ کیفے میں اس وقت تک نہیں بیٹھ سکتے جب تک آپ وہاں موجود ہر جاننے والے سے ہاتھ نہ ملا لیں۔
افغانستان میں سر راہ ملنے والے لوگ حال احوال پوچھنے میں 5منٹ لگاتے ہیں۔
عرب ممالک میں آپ جن چیزوں کو غور سے دیکھیں گےتو میزبان یہ خیال کرتا ہے کہ ان چیزوں کی آپ کو ضرورت ہے۔
روس میں میزبان اپنے مشروب کی مقدار مہمان کے مشروب کی مقدار کے برابر رکھتا ہے ورنہ مہمان برا مان جاتا ہے۔
جب آپ ملاقات کے لئے مختلف لوگوں کو 4بجے کا وقت دیں گے تو جرمن عین وقت پر امریکی 15 منٹ پہلے برطانوی 15منٹ تاخیر سے اور اطالوی شاید 1گھنٹہ بعد پہنچیں۔
بزنس میٹنگ کے سلسلے مین برطانوی لوگ کاروباری معاملات کھانے پینے کے دوران میں طے کرتے ہیں۔جاپانی کھانے کے دوران کاروباری گفتگو نہیں کرتے ۔جرمن کاروباری معاملات کھانے سے پہلے طے کرتے ہیں اور فرانسیسی بھی پہلے کھاتے ہیں بعد میں کاروبار پر بحث کرتے ہیں۔




اطوار اقوام | Tea Break said
[...] اطوار اقوام [...]
گمنام said
جی اطالویوں کے بارے میں یہ بات شاید کچھ عرصہ قبل تک درست ہو، مگر اب کسی کے پاس ضائع کرنے کے لیے وقت رہا نہیں۔ کاروباری اور ملازمت پیشے لوگ، خصوصا نوجوان نسل اب عادتا وقت پر ہی آتے ہیں
ام تحریم said
پر میرے مطابق اب بھی اطالوی ہر کام میں جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہیں
افتخار اجمل بھوپال said
گويا ميں برطانوی ہوا يا ڈچ ہوا ۔
آپ نے يہ نہيں بتايا کہ اپنے ملک ميں لوگ وقت مقررہ سے کتنا پہلے يا بعد ميں پہنچتے ہيں ۔ ميرا تجربہ يہ بھی ہے کہ خود ہی وقت پر آنے کی تاکيد کر کے دو تين گھنٹے تاخير سے پہنچتے ہيں اور کوئی اس سے بھی بڑھ کر وقت مقرر کر کے بھول جاتے ہيں کہ وقت ديا تھا
ام تحریم said
میں تو ایک ہی وقت یاد رکھ بیٹھی ہوں اپنی ادی کا دن
میری بارات تو حالات انتہائی خراب ہونے کے باوجود انتہائی وقت پر پہنچی جس پر سب حیران تھے
بے نظیرپرجس دن شاہراہ فیصل پر بم دھماکہ ہوا آنے پر
اس کے اگلے 3دن سب کچھ بند تھا اور ہم اپنی شادی پر انتہائی غصہ بے نظیر پر