میڈیکل آلات میں بھی ہیکنگ
Posted by ارتقاءِ حيات on January 2, 2012
ہیکر کسی بھی کمپیوٹرائزڈ نظام میں داخل ہو کر قیمتی معلومات ہی نہیں چراتے بلکہ اس کو تبدیل بھی کر سکتے ہیں۔اب ایک خطرناک بات سامنے آئی ہے کہ ہیکرز طبّی معاملات میں بھی مداخلت کر سککتے ہیں۔ذیابطیس میں مبتلا ایک سائنسدان نے یہ ثابت کیا ہے کہ انسولین پمپس کو دور سے کنٹرول کر کے بلڈ شوگر کی ریڈنگ کم کی جا سکتی ہے۔اس کا خطرناک نتیجہ یہ نکل سکتا ہے کہ مریض اس غلط ریڈنگ کی بنیاد پربہت زیادہ یا بہت کم انسولین لے سکتے ہیں۔جے ریڈ کلف ہیکرز کی اس صلاحیت کو ثابت کرنے کے لئے ننھی سی ریڈیو ڈیوائس بنائی جو کسی بھی انسولین پمپ پر حملہ کر سکتی ہے۔ یو اں انسولین پمپ کو دور سے وائرلیس کنڑول کیا جاسکتا ہے۔لاس ویگاس میں منعقدہ بلیک ہیٹ کمپیوٹر سیکیورٹی کانفرنس میں اس نے یہ آلہ پیش کیا ۔





میڈیکل آلات میں بھی ہیکنگ | Tea Break said
[...] میڈیکل آلات میں بھی ہیکنگ [...]