معجزہ اور سحر میں فرق
Posted by ارتقاءِ حيات on January 2, 2012
معجزہ اور سحر میں فرق یہ ہے کہ معجزہ براہ راست خدا کا فعل ہے جو بغیر اسباب کے ایک صادق کی صداقت کے لئے عالم وجود میں آتا ہے۔یہ کسی اصول و قوانین پر مبنی نہیں ہوتا کہ ایک فن کی طرح سکھایا جا سکے اور ہر وقت اس کے دکھانے پر قادر ہو، تاوقتیکہ مخالفین صداقت کے سامنے بطور چیلنج اس کو دکھانے کی ضرورت پیش نہ آئے، ایسی صورت میں جب نبی خدا کی طرف رجوع کرتا ہے تو خدا کی جانب سے اس کو دکھانے کی قوت پیدا کی جاتی ہے۔
سحر اور جادو ایک فن ہے جن کو اس کے مقررہ اصول و قوانین کی پابندی کے ساتھ ہر فن کار ساحر ہر وقت کام میں لا سکتا ہے۔اس کے اسباب اگر چہ عام نظروں سے پوشیدہ ہوتے ہیں مگر اس فن کے واقف کار اس سے واقف ہوتے ہیں۔
(عجائب القصص ، از علامہ عبدالواحد بن محمد المفتی الحسینی)






mrid said
محترمہ آپ کن چکروں میں پڑھ گئی ہیں اور لوگوں کو کدھر لےجارہی ہیں، ادھر یورپ میں پاراسائیکولوجی کے تحت اس طرح کے موضوعات کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔ مگریہ عوام کا موضوع نہیں ہے، خواس کےلئے ہی رہنے دیں، اور عوام کو یہ بتائیں کہ حق ، بات، سچ، رزق حلال و معاملات سے کیسے نپٹنا ہے۔ اللہ آپ کے قلم میں اور طاقت دے
مرید
ام تحریم said
عوام ہی میں سے خواس نکلتے ہیںمطالعہ کریں گے نہیں تو سمجھیں گے کیسے؟
سمجھیں گے نہیں تو مشاہدہ اور تمیز کیسے کریں گے؟
ہم نہیں تو کون کرے گا یہ سب؟
علم مومن کی میراث ہے عام اور خاص کی ترکیب نہیں
Ahmed said
کئ دن سے پڑتھے پڑتھے آج آخر لکھنا ھی پڑا بھت خوب
ام تحریم said
کیا پڑا ہوا تھا اور کیا لکھ دیا؟
مجھ نہیں آیا
ڈاکٹر جواد احمد خان said
بہت عمدہ۔۔۔۔۔۔
معجزات اور کرامات کی تعریف میں تو امت کا اتفاق ہے کہ یہ خرق عادت کا وہ مظاہرہ ہیں جن کا صدور اللہ سبحانہ تعالیِٰ کی مرضی کے مطابق انبیاء کرام صلواۃ السلام یا اولیاء کے ذریعے انجام پاتا ہے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ انبیاء کو اپنے معجزات کے منجانب اللہ ہونے کا بطریق کامل یقین ہوتا ہے جبکہ اولیاءاللہ کے پاس اگرچہ اطمینان ہوتا ہے مگر یقین کامل حدوں میں نہیں ہوتا۔
جبکہ سحر یا جادو کی کوئی اک تعریف ابھی تک متعین نہیں ہوسکی ہے۔ کچھ علماء کا خیال ہے کہ جادو صرف نظربندی کا نام ہے اور انسانی حواس خمسہ کو دھوکے میں ڈال دینے کا نام ہے۔ جادو سے خرق عادت ممکن نہیں۔کیونکہ جادو فطری قوانین کو توڑ نہیں سکتا۔ جبکہ بعض علماء کا خیال ہے جادو نظربندی سے بڑھ کر کوئی شے ہے۔ اور اس ضمن میں وہ دجال کی مثال دیتے ہیں جس کے پاس کئی طاقتیں ہوں گی۔ اور وہ زندگی ،موت پر، مال و رزق پر ، معدنیات، نباتات اور جمادات پر جزوی قوت رکھتا ہوگا۔
ام تحریم said
ہم تو کوشش میں ہیں کہ آنے والی نسلیں کچھ علم کی جانب راغب ہو سکیں ورنہ ہمارا میڈیا ناچ گانوں اور واہیات قسم کے فیشن و ملبوسات اور ایونٹس کے نام پر جانے کس قسم کی تعلیم دینا چاہتا ہے
ہم آج اپنوں کو کچھ دیناچاہیں گے تو دیں گے ورنہ جانے کل ہم ہوں کہ نہ ہوں
افتخار اجمل بھوپال said
بلاشُبہ معجزے اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی کی قدرت کا مظہر ہوتے ہيں اور اُسی کی مِلک ہيں ۔ جادو يا سحر 2 حصوں ميں تقسيم ہے ايک جو نظر کا دھوکہ ہے اور دوسرا اصل کی طرح ۔ جادو اس دنيا ميں 2 فرشتے اللہ کے حُکم سے لے کر آئے اور لوگوں کو اس کی برائی بيان کر کے سکھايا ۔ پہلی قسم سے قوتِ اردای کے ذريعہ آسانی سے بچا جا سکتا ہے اور دوسری قسم سے بچنے کيلئے اللہ پر يقين لازم ہے ۔ تفصيلات کيلئے قرآن و حديث سے رجوع کيجئے
ام تحریم said
درست فرمایا اجمل صاحب
معجزہ اور سحر میں فرق | Tea Break said
[...] معجزہ اور سحر میں فرق [...]