ارتقاءِ حيات

متعجب نہ ہوں گر آپ کو اس بلاگ میں کوئی غلطی نظر آجائے۔میں ہر ایک کی پسند کو ملحوظ رکھتے ہوئے لکھتی ہوں اور کچھ لوگ ہیں جو صرف غلطیاں ہی تلاش کرتے رہتے ہیں۔

بے مثال عمارت

Posted by ارتقاءِ حيات on January 1, 2012

محمود غزنوی نے اپنی نوجوانی میں ایک سرسبز و شاداب باغ لگوایا اور اس باغ میں ایک شاندار اور خوبصورت عمارت تعمیر کروائی۔جب باغ مکمل ہوگیا تو اس نے ایک عام جشن منعقد کیا اور اپنے باپ ناصر الدین سبکتگین اور سلطنت کے دوسرے ارکان کو باغ میں مدعو کیا۔
سبکتگین نے باغ اور عمارت کو دیکھ کر کہا”محمود ! اگر چہ باغ اور عمارت بے حد شاندار اور خوبصورت ہے ،لیکن ایسی چیزیں تو تمہارے ملازم بھی بنا سکتے ہیں۔۔بادشاہوں کی شان و شوکت کا تقاضا یہ ہے کہ وہ ایسی عمارت کی بنیاد ڈالیں جس کی مثال پیدا نہ کی جا سکے۔”
محمود نے ادب سے پوچھا “آپ کون سی عمارت کی طرف اشارہ کر رہے ہیں؟”
سبکتگین نے جواب دیا “وہ عمارت اہل علم کے دل ہیں۔ اگر تم ان کے دلوں کی سرزمین میں اپنی محبت اور احسان کے بیج بو دو گے تو وہ بار آور ہوں گے۔ ان کے پھل ایسے ہوں گے جن کے چکھنے سے تمہیں سعادت کی لذت ملے گی اور تمہارا نام حشر تک زندہ رہے گا۔”

3 Responses to “بے مثال عمارت”

  1. ہے کوئی سبکتگين کا شاگرد ؟

  2. [...] ?? ???? ????? [...]

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Connecting to %s

 
Follow

Get every new post delivered to your Inbox.

Join 28 other followers