ارتقاءِ حيات

متعجب نہ ہوں گر آپ کو اس بلاگ میں کوئی غلطی نظر آجائے۔میں ہر ایک کی پسند کو ملحوظ رکھتے ہوئے لکھتی ہوں اور کچھ لوگ ہیں جو صرف غلطیاں ہی تلاش کرتے رہتے ہیں۔

حضرت عمار بن یاسررضی اللہ تعالٰی عنہ کی شیطان سے جنگ

Posted by ارتقاءِ حيات on December 30, 2011


حضرت عمار بن یاسررضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں میں نے نبی کریمﷺکے ساتھ مل کر جنات اور انسانوں سے جنگ کی ہے۔
پوچھا (جن سے)کس طرح جنگ کی؟
فرمایا کہ “ایک جنگ میں ہم نبی کریم ﷺکے ساتھ تھے،جب ہم ایک منزل پر اترے اور میں نے اپنا مشکیزہ اور ڈول پانی کے لئے اٹھایا تو آپﷺ نے فرمایا :
“تمہارے سامنے پانی کے سامنے کوئی(شخص)آئے گاوہ تمہیں پانی لینے سے منع کر دے گا،تم اس سے خبردار رہنا۔”
چنانچہ جب میں کنویں کی منڈیر پر پہنچا تو ایک کالا سیاہ انتہائی بدصورت شخص نظر آیا۔اس نے کہا اللہ کی قسم تم آج کنویں سے پانی کا ایک ڈول بھی نہیں لے سکتے۔ اس طرح ہماری جھڑپ شروع ہو گئی اور میں نے اس کو چت کر دیا۔اور ایک پتھر اٹھایا اور اس کی ناک اور منہ توڑ دیئے۔پھر اپنا مشکیزہ بھرا اور نبی کریمﷺ کی خدمت میں پہنچ گیا۔
آپ ﷺ نے پوچھا :کیا تمہیں روکنے تمہارے پاس کوئی آیا تھا؟
میں نے عرض کیا :جی ہاں ، اور سارا واقعہ گوش گزار کر دیا۔
آپ ﷺ نے فرمایا :جانتے ہو وہ کون تھا؟
میں نے لا علمی کا اظہار کیا۔
آپ نے فرمایا:وہ شیطان تھا۔
ایک روایت میں ہے کہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ فرماتے ہیں :ہم عماررضی اللہ تعالٰی عنہ سے ملے اور ان کو کہا “اے عمار ، تم تو شیطان پر غالب آگئے”
حضور ﷺ نے (اس کے متعلق)ایسے ارشاد فرمایا ہے:
شیطان، عماررضی اللہ تعالٰی عنہ کے اور پانی کے درمیان کالے حبشی کی شکل میں رکاوٹ ڈال رہا تھا۔اور اللہ تعالٰی نے عمار کو غالب کر دیا”
حضرت عمار رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں:
“اگر مجھے معلوم ہو جاتا کہ وہ شیطان ہے تو میں اس کو قتل کر دیتا، اگر اس سے سخت بدبو نہ آرہی ہوتی تو میں اس کی ناک ضرور کاٹ دیتا”

(علامہ جلال الدین سیوطی کی کتاب “تاریخ جنات و شیاطین)

3 Responses to “حضرت عمار بن یاسررضی اللہ تعالٰی عنہ کی شیطان سے جنگ”

  1. ميں تو يہ جانتا ہوں کہ جناب عمّار بن ياسر رضی اللہ عنہ وہ شخص ہيں جن کيلئے ايک آيت اُتری ۔ ايک اور خوبی کہ جس ماں کی وجہ سے غلط کلمہ منہ سے نکلا تھا اور ان کی حمائت يا معافی کی آيت اُتری تھی وہ پہلی مسلمان شہيد ہوئيں

  2. اب وقت آگیا ہے مزید کچھ بھی جان جائیے

  3. [...] ???? ???? ?? ??????? ???? ?????? ??? ?? ????? ?? ??? [...]

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Connecting to %s

 
Follow

Get every new post delivered to your Inbox.

Join 28 other followers