ارتقاءِ حيات

متعجب نہ ہوں گر آپ کو اس بلاگ میں کوئی غلطی نظر آجائے۔میں ہر ایک کی پسند کو ملحوظ رکھتے ہوئے لکھتی ہوں اور کچھ لوگ ہیں جو صرف غلطیاں ہی تلاش کرتے رہتے ہیں۔

نوکری

Posted by ارتقاءِ حيات on December 29, 2011


ایک بار ایک وزیر پر لوگوں نےاعتراض کیا تھا کہ دیکھو اس نے وزیر ہوتے ہی اپنے بیٹوں ،بھتیجوں،رشتہ داروں اور عزیزوں کو نوکریاں دینا شروع کر دی ہیں۔لوگوں کی طبیعتوں میں حسد اور کم ظرفی تو ہوتی ہی ہےنا۔لوگوں نے سر عام اعتراض کر نا شروع کر دیا ۔آخر وزیر موصوف کو وضاحت کرنا ہی پڑی کہ”بے روزگاروں کو روزی مہیاّا کرنا ہمارا فرض ہے۔اگر روزی پانے والےمیرے عزیز اور دوست ہیں تو اس سے اصولی پوزیشن میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔وزیر موصوف نے خیرات کے فضائل بھی بیان کئے،اور کہا کہ دیکھئے ہر اچھی چیز ہمیشہ گھر سے ہی شروع ہوتی ہے۔بقر عید پر بھی لوگ اچھی اچھی بوٹیاں اور رانیں اپنے رشتے داروں کو ہی بھیجا کرتے ہیں۔اب میں اپنے عزیزوں اور رشتے داروں کو نوکریاں دوں گا تو میرے دیگر افسران بھی اپنے عزیزوں اور رشتہ داروں کو نوکریاں دیں گے۔یوں رفتہ رفتہ سبھی لوگ با روزگار ہو جائیں گے۔اس لئے کہ ہر کوئی کسی نا کسی کا رشتہ دار ہے۔اگر نہیں ہے تو یہ اس کا اپنا مقدر ہے۔کیوں نہیں سوچ سمجھ کر اچھی جگہ پیدا ہوا۔کسی وزیر کے کنبے میں یا کسی بااختیار خاندان میں۔۔۔
(ابن انشاء)

6 Responses to “نوکری”

  1. انشاء جی نے کہا کُوچ کرو اور خود کُوچ کر گئے ۔ خ٠وب لکھا کرتے تھے ۔ ان کی آخری نظم يہاں ملاحظہ فرمايئے

    http://www.theajmals.com/blog/2005/11/12

  2. ہاہاہاہا۔۔۔۔ ابنِ انشاء نے بہت خوب کہا ہے۔ یعنی کہ ہمیں بھی سوچ سمجھ کر پیدا ہونا چاہیئے تھا۔۔۔ :)

  3. [...] يوں کہ ميں عنوان “نوکری” ديکھ کر جا پہنچا اُس تحرير پر جو ام تحريم صاحبہ نے [...]

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Connecting to %s

 
Follow

Get every new post delivered to your Inbox.

Join 28 other followers