حضور پاک ﷺکی انگشتری مبارک
Posted by ارتقاءِ حيات on December 28, 2011
جب حضرت محمد ﷺ نے بادشاہوں کو اسلام قبول کرنے کا دعوت نامہ بھیجنے کا قصد فرمایا تو آپ ﷺسے عرض کیا گیا کہ سلاطین اس وقت تک کسی خط کو نہیں پڑھتے جب تک اس پر کاتب کی مہر نہ ہو۔بس آپ ﷺ نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنوائی جس پر تین سطروں میں اپنا اسم گرامی کندہ کروایا ۔ محمد ﷺ ایک سطر میں، رسول ﷺ ایک سطر میں اور اللہ ایک سطر میں نقش کروایا۔
یہ تینوں سطریں نیچے سے اوپر کو پڑھی جاتی تھیں۔محمد ﷺسب سے آخری سطر میں، رسولﷺ درمیان میں اور اللہ سب سے اوپر کندہ تھا۔نقش کی تحریر الٹی تھی،جس کے حرف مہر لگانے پر سیدھے آتے تھے۔یہ انگوٹھی آپ ﷺ کے دست مبارک میں رہی۔اور ایسی دوسری انگوٹھی بنوانے پسے منع فرما دیا۔پھر حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ پھر حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی عنہ اور پھر حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالٰی عنہ کے ہاتھ میں رہی، حضرت عثمان رضی اللہ تعالٰی عنہ سےیہ انگشتری اریس کنویں میں گر گئی۔کنویں میں پانی کم ہی تھا اور پھر بھی صحابہ کرام تین دن تک تلاش کرتے رہے مگر وہ نہ مل سکی۔تو حضرت عثمان رضی اللہ تعالٰی عنہ نے ایسی دوسری انگوٹھی بنوائی۔




Dr Jawwad Khan said
بہت خوب۔۔۔
صرف ایک سوال۔۔۔۔۔کہ اپ نے صلی اللہ علیہ وسلم لکھنے کے لیے کونسی کیز استعمال کیں ہیں؟
ام تحریم said
پسندیدگی کا شکریہ
میں مائکرو سافٹ ورد پر مضمون لکھتی ہوں
اور علوی نستعلیق کا استعمال کرتی ہوں
ورڈ پر
Shft+Q
کے استعمال سے
صلی اللہ علیہ وسلم
آجاتا ہے
Dr Jawwad Khan said
بہت بہت شکریہ
Ajaz said
I wish you spent more time vaccinating those rabbid daawa claimants than supporting them. There is no shortage of religious supporters in Pakistan. Just sensibilty is in shortage.