ارتقاءِ حيات

متعجب نہ ہوں گر آپ کو اس بلاگ میں کوئی غلطی نظر آجائے۔میں ہر ایک کی پسند کو ملحوظ رکھتے ہوئے لکھتی ہوں اور کچھ لوگ ہیں جو صرف غلطیاں ہی تلاش کرتے رہتے ہیں۔

ایک مسلمان کا ایک منکر خدا سے مناظرہ

Posted by ارتقاءِ حيات on December 26, 2011

ایک مسلمان جس سلطنت میں رہا کرتا تھا وہاں کا بادشاہ بھی منکر خدا تھا ایک دن بادشاہ اور اس کا خاص وزیر ہواو ہوس پرست منکر خدا لوگوں کے درمیان بیٹھا تھابادشاہ وقت اس کا بہت احترام کر رہا تھا اور دیگر تما م بڑے بڑے اور عظیم دانشور حضرات اس کے پیچھے بیٹھے ہوئے تھےاور یہ منکر خدا بڑی گستاخی کے ساتھ اپنے مذہب کی حقانیت کے بارے میں باتیں کر رہا تھا۔
مسلمان  یہ دیکھ کر ٹھہر گئے اور اپنے مناظرہ کی شروعات کی۔
مسلمان  نے باشاہ سے اس طرح کہا: ”اے بادشاہ وقت! آج میں نے تمہارے گھر کے باہر ایک بہت ہی عجیب چیز دیکھی ہے ؟
بادشاہ: ”کیا دیکھا ؟“
مسلمان  : ”دیکھا کہ ایک کشتی بغیر کسی ناخدا اور رسی کے ادھر سے ادھر چل رہی ہے“۔
اس وقت وہ منکر خدا جو وہاں بیٹھا ہوا تھا اس نے بادشاہ سے کہا: ”یہ (مسلمان )دیوانہ ہے کیونکہ عجیب الٹی سیدھی بات کرتا ہے“۔
مسلمان : ”نہیں صحیح بات کر رہاہوں میں دیوانہ کیوں ہونے لگا؟“
منکر خدا: ”لکڑی سے بنی کشتی بغیر ناخدا کے کیسے ادھر سے ادھر جائے گی؟“
مسلمان : ”یہ میری بات تعجب آور ہے یا تمہاری کہ یہ عالم ہستی جو عقل وجان رکھتی ہے یہ مختلف گھاس اور دیگر نباتات جو زمین سے اگتے ہیں، یہ باران رحمت جو زمین پر نازل ہوتی ہے تیرے عقیدہ کے مطابق بغیر کسی خالق و مدبر کے ہے جب کہ تو ایک چھوٹی سی چیز کے لئے کہتا ہے کہ بغیر کسی ناخدا اور راہنما کے ادھر سے ادھر نہیں چل سکتی؟“
یہ منکر خدا مسلمان  کا جواب دینے سے بے بس ہو گیا اور سمجھ گیا کہ یہ کشتی والی مثال صرف مجھے شکست دینے کے لئے دی گئی تھی۔


19 Responses to “ایک مسلمان کا ایک منکر خدا سے مناظرہ”

  1. Ajaz said

    You guys are so crazed about religion that it’s scary for the rest of the world. You do not need freedom of religion. You need freedom from your capricious religion and start to think with sensibility.

  2. مکی said

    سببیت کی بڑی پرانی بودی دلیل ہے (آپ کو نہیں کہہ رہا) یہی قانون جب خدا پر لاگو کرنے کی بات کی جاتی ہے تو مومنین کا ترا نکل جاتا ہے..

  3. This is the authentic about God. Realy Fantastic

  4. اسی لئے تو کہتا ہوں
    ميری کشتی خدا کے آسرے پر چھوڑ کے ہٹ جا
    ميری کشتی اگر اے ناخدا تکليف ديتی ہے

  5. مکی said

    کیا سادہ لوحی ہے، ذرا ان لاشوں کو تو گن جنہیں روند کر تیری کشتی چلا کرتی ہے

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Connecting to %s

 
Follow

Get every new post delivered to your Inbox.

Join 28 other followers