قرآن کہانی:حضرت ادريس عليہ السلام
Posted by ارتقاءِ حيات on December 19, 2011
بہت سے مفسرين كے قول كے مطابق ادريس عليہ السلام،نوح عليہ السلام كے دادا تھے ان كا نام توريت ميں”اخنوخ”اور عربى ميں ادريس عليہ السلام ہے جسے بعض”درس”كے مادہ سے سمجھتے ہيں،كيونكہ وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے قلم كے ساتھ خط لكھا،مقام نبوت كے علاوہ وہ علم نجوم علم ہئيت ميں بھى ماہر تھے وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے انسان كو لباس سينے كاطريقہ سكھايا_
اس عظيم پيغمبر كے بارے ميں قرآن ميں صرف دو مرتبہ،وہ بھى مختصر سے اشاروں كے ساتھ بيان آيا ہے،ايك تو يہى سورہ مريم آيت 56 ميں اور دوسرا سورہ انبياء كى آيات 85سے86ميں، مختلف روايات ميں ان كى زندگى كے بارے ميں تفصيلى طور پر بيان كيا گيا ہے كہ جسے ہم پورے كا پورا معتبر نہيں سمجھ سكتے_اسى وجہ سے ہم مذكورہ اشارے پر قناعت كرتے ہوئے اس بحث كو ختم كرتے ہيں_




Aamir Mahmood said
miss irtiqa u r very nice give us very hudge information about every thing. so nice of u i like it.
boundles of thanks. take very good care of your self ALLAH may bless u. INSHALLAH.
ارتقاءِ حيات said
پسند کرنے کا شکریہ عامر بھائی
امید ہے ایسے ہی آتے جاتے رہا کریں گے