ارتقاءِ حيات

متعجب نہ ہوں گر آپ کو اس بلاگ میں کوئی غلطی نظر آجائے۔میں ہر ایک کی پسند کو ملحوظ رکھتے ہوئے لکھتی ہوں اور کچھ لوگ ہیں جو صرف غلطیاں ہی تلاش کرتے رہتے ہیں۔

اسٹیشن ماسٹرنی

Posted by ارتقاءِ حيات on December 17, 2011

جاپانی محاورہ ہے کہ”ضرورت پڑنے پر بلّی کی مدد بھی مانگ سکتے ہیں”۔یہ محاورہ انہوں نے سچ بھی کر دکھایا ہے۔جاپان میں بہت سی ریلوے لائنیں ہیں جنہیں نجی شعبہ چلاتا ہے۔ایسی ہی ایک ریلوے لائن ہے جس کا نام”واکاباما الیکٹرک ریلوے”ہے جس کی لمبائی تقریباً14کلومیڑ ہے۔اس لائن پر 10ریلوے اسٹیشن ہیں ان میں سے ایک ریلوے اسٹیشن “کیشی”پر اسٹیشن ماسٹر کوئی آدمی نہیں ایک 9سالہ بلی ہے۔اسے باقاعدہ تقرر نامہ جاری کیا گیا ہے۔وہ اسٹیشن ماسٹر کی وردی تو نہیں پہنتی مگر وردی پر مشتمل ٹوپی اس پر سر پر مستقل رہتی ہے۔وہ باقاعدگی سے دفتر آتی ہے اور 3وقت کا کھانا جو ا سکے تقرر نامے پر تنخواہ کے عوض درج ہے کھاتی ہے ۔
قصہ کچھ یوں ہے کہ یہ ریلوے لائن مسلسل خسارے میں جا  رہی تھی اس روٹ کے مسافر ٹرین کے بجائے بسوں پر سفر کر رہے تھے،خسارے سے بچنے کے لئے کمپنی نے کئی ملازم فارغ کیئےفارغ کئے جانے والوں میں ایک اسٹیشن ماسٹر بھی تھا۔یہ بلی اس اسٹیشن پر آتی جاتی تھی۔حکام کو جانے کیا سوجھی کہ اس بلی کو “اسٹیشن ماسٹر”بنانے کا اعلان کر دیا ۔اس کے ساتھ ہی اس کمپنی کی قسمت کھل گئی۔مسافر محض اس بلی کو دیکھنے کے لئے ریل کا سفر کرنے لگے اور دیکھتے ہی دیکھتے بلی کو “قومی اسٹار”کا مقام حاصل ہو گیا۔ اب ٹرین کے مسافروں کی تعداد میں17٪اضافہ ہوگیا ہے۔خسارےکے بجائے اب یہ کمپنی منافع میں جا رہی ہے ۔کمپنی اس بلی کو کارکردگی کی بنیاد پر “سپر اسٹیشن ماسٹر “کے عہدے پر ترقی دے رہی ہے، البتہ تنخواہ میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا،کیونکہ ہر جانور کا ایک ہی پیٹ ہوتا ہے ،بھر گیا سو بھر گیا۔
کمپنی کے کاغذات میں ٹوما نامی اس بلی کو “واحد خاتون ملازم”قرار دیا گیا ہے۔فرانسیسی فلمساز و ہدایت کار مرہام لوتو نے اس بلی پر ایک دستاویزی فلم بھی بنائی ہے۔

9 Responses to “اسٹیشن ماسٹرنی”

  1. پتہ نہيں دنيا کے کون کون سے کونو کھدروں سے ڈھونڈ کے معلومات لاتی ہيں آپ ۔ اسی لئے ميں شرگرد بننے کی درخواست بھيجی تھي ليکن شايد داخلہ کا امتحان پاس نہيں کر سکا ۔
    جاپان والے تلونڈی موسٰے خان کے خاور صاحب اور ايبٹ آباد کے ياسر صاحب جو جاپانی ہيں کہاں ہيں ؟ تشريف لا کر اس سٹيشن ماسٹرنی سے مزيد تعارف کروايئے

    • ان چھوٹی چھوٹی باتوں کی وجہ سے کسی کو استاد نہیں بنا لیتے چچا جان
      معلومات تو وہ ہے جو دین و مذہب کی ہو
      اور مین اس میں بہت کمزور ہوں

      دنیا کی معلومات میں تو مجھ سے بھی کہیں ماہر موجود ہیں

  2. جی یہ بلی اسٹیشن ماسٹر کی پالتو بلی ہے یا تھی۔
    ایک دفعہ ٹی وی پر کسی پروگرام میں درشن ہوئے تھے۔
    کاہل بلی تھی کافی موٹی ہوگئی تھی
    ماسٹر ساب نے ایک جگہ بیٹھا دیا تو
    ہلنے کا نام ہی نہیں لیا۔
    بس اس طرح کچھ شہرت ہوگئی
    اور عوام اس بلی کو دیکھنے جانے لگے جس سے
    عموماً نقصان میں چلنے والے ریلوے کی پٹڑی منافع کمانے لگی تھی
    اس وقت معلوم نہیں کیا ہو رہا

    • یاسر بھائی آپ کی صحت کے لئے بلی کی جدید تصویر کے ساتھ اس کے مطلوبہ احوال لنک میں دے دئے گئے ہیں

      باقی فیصلہ آپ لوگ کیجئے

  3. Aoa lo btao had hi ho gai hai ye tu aik unki billi hai jo itna munafa kra rhi hai or aik hamare billey hn jo rhi sahi railway ka b dum nikaalne pe tuley howe hain

    • کام کرنے والے ہر جگہ کام ہی کرتے ہیں انسان ہوں یا جانور

      اور باربادی پھیلانے والے ہر جگہ بربادی ہی پھیلاتے ہیں

      یہی ہمارے ملک کا المیہ ہے بربرادی پھیلانے والوں کو ہم اچھا سمجھتنے لگے ہیں

  4. یاسر صاحب کی بات کی طرح که کچھ عرصه پہلے ٹی وی پر دیکھا تھا اس بلی کے متعلق
    لیکن اس بات کو کوئی اهمیت نهیں دی تھی
    لیکن یهاں خاصے دلچسپ انداز میں بیان کیا گیا هے

  5. Nice One

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Connecting to %s

 
Follow

Get every new post delivered to your Inbox.

Join 28 other followers