مغلیہ سلطنت
Posted by ارتقاءِ حيات on December 13, 2011
مغلیہ سلطنت اس وقت قائم ہوئی جب ظہیر الدین بابر نے پانی پت کے میدان میں ابراہیم لودھی ہو شکست دی اور دہلی میں اپنی حکومت قائم کی۔خاندانی اعتبار سے بابر منگول تھا۔بابر کے باپ کا نام شیخ مرزا تھا لیکن اس نے جس نئی حکومت کی بنیاد رکھی اسے مغل حکومت کہا جاتا ہے۔مغل منگول کی بدلی ہوئی شکل ہے۔بابر نے اس وقت سب سےبڑےہندو راجا سانگا کو بھی شکست دی۔
بابر زیادہ عرصہ زندہ نہ رہ سکا 1530 میں اس کا انتقال ہو گیا۔اسے کابل میں دفن کیا گیا بابر کے بعد اس کا بیٹا نصیر الدین محمد ہمایوں تخت پر بیٹھا،مگر ہمایوں زیادہ ررصہ حکومت نہ کر سکا اسے شیر شاہ سوری نے شکست دے کر جلا وطن کر دیا۔ہمایوں ایران چلاگیا۔سوری خاندان کے بعد ہمایوں واپس آیا اور اپنی سلطنت دوبارہ قائم کی۔ہمایوں کے بعد اس کا بیٹا جلال الدین محمد اکبر تخت پر بیٹھا ۔ اس نے جنوبی ایشیا میں مخل سلطنت کو مضبوط کیا ۔اکبر کے بعد اس کا بیٹا نور الدین محمد جہانگیر تخت پر بیٹھا ۔اسے شہزادہ سلیم کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔جہانگیر کے بعد اس کا تیسرا بیٹا شاہ جہاں 1628 میں تخت نشین ہوا۔اس نے تخت نشین ہوتے ہی قانون شریعت کی پیروی شروع کر دی۔
لاہور کا شیش محل اور آگرہ کا تاج محل شاہ جہاں ہی نے بنوایا۔1666میں 76سال کی عمر میں اس کا انتقال ہوا شاہجاں کے بعد اس کا بیٹا محی الدین محمد اورنگزیب عالمگیر بادشاہ بنا۔
یہ جلیل القدر بادشہ بڑا متقی و پرہیزگار تھا۔عالمگیر کی حکومت تقریباً پورے جنوبی ایشیا پر پھیل گئی۔ اس وقت مغلیہ سلطنت پورے عروج پر تھی،مگر 1707 میں اس کے انتقال کے بعد مغلیہ سلطنت کمزور ہونے لگی اور اکثر صوبے خودمختار ہوگئے۔آخر ایسا زمانہ بھی آیا کہ مغل بادشاہ کی حکومت صرف دہلی تک محدود رہ گئی۔ 1857میں انگریزوں نے آخری مغل بادشہ بہادر شاہ ظفر کو قید کر لیا اور اس طرح 300سالہ حکومت کا خاتمہ 1857میں انگریزوں کے ہاتھوں ہوا۔




افتخار اجمل بھوپال said
سن کا نشان 1530 کے بجائے سکا کے نيچے ہے ۔ اس کوئی ہل ہو سکتا ہے ؟
آپ کو شکائت تھی کہ کبھی ميرا يہ بلاگ کھُلتا ہے اور کبھی نہيں يا بمُشکل کھُلتا ہے ۔ آپ سے التماس ہے کہ ميرے بلاگ کو کھول کر ديکھئيے اور از راہِ کرم وہاں تبصرہ کر کے مطلع فرمايئے کہ ميرا مندرجہ ذيل بلاگ کھُل رہا ہے
http://www.theajmals.com
ام تحریم said
میرے پاس ۱۵۳۰ کے ہی نیچےآرہا ہے جی
آپ نستعیق فونٹ کاپی کر لیجئے مسئلہ حل ہو جائے گا
لکھنے میں مسئلہ ہوتا ہے آپ کو نستعلیق سے
پڑھنے میں بھی آنے لگا ہے اب تو
مجھ سے بہتر تو آپ جانتے ہی ہیں جی