حرف آخر
Posted by ارتقاءِ حيات on December 7, 2011
سعادت حسن منٹو کی دیونیدرستیارتھی سے اکثر نوک جھوک رہتی تھی۔ ایک روز انہوں نے منٹو کو چڑانے کی غرض سے کہا:
“منٹو افسانہ نگاری میں تم حرف آخر نہیں ہو۔چیخوف، موپاساں اور کئی دیگر افسانہ نگار بیٹھے ہیں۔”
منٹو نے کمال بے پروائی سے کہا:
“ہوا کریں، تمہارے لئے تو میں حرف آخر ہوں۔”



