یقین
Posted by ارتقاءِ حيات on December 1, 2011
ایک شخص اپنا معائنہ کرانے اپنے ڈاکٹر کے پاس گیا۔رخصت ہوتے وقت اپنے ڈاکٹر کی جانب مڑا اور بولا:
“مجھے مرنے سے ڈرلگتا ہے۔ مجھے بتائیں کہ دوسری جانب کیا ہے۔”
ڈاکٹر نے نہایت حیرت سے پوچھا ۔
“آپ کو نہیں معلوم کہ دوسری جانب کیا ہے ؟آپ ایک دیندار آدمی ہیں اور آپ کو نہیں معلوم کہ دوسری جانب کیا ہے؟”
پھر خود ہی اپنی کرسی سے اٹھا اور کمرے کے عقبی بند دروازے کا ہنڈل تھام کر کھڑا ہو گیا۔ اس دروازے کہ پیچھے سے پنجے مارنے اور غرانے کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں۔
جوں ہی ڈاکٹر نے ہنڈل گھماتے ہوئے دروازہ کھولا ، ایک کافی بڑی جثامت شکاری کتا اچھل کر کمرے کے اندر آگیا اورسیدھا ڈاکٹر کی جانب بڑھا اور ڈاکٹر کے قدموں میں لوٹ کر خوشی کا اظہار کرنے لگا۔
ڈاکٹر مریض کی جانب گھوما اور بولا:
“تم نے اس کتے کو غور سے دیکھا؟ یہ اس سے پہلے کبھی اس کمرے میں نہیں آیا۔اسے معلوم ہی نہیں اس کمرے میں کیا ہے، سوائے اس کے کہ اس کمرے میں اس کا آقا موجودہے۔ جب کمرے کا دروازہ کھلا تو اس نے بلا خوف و خطر اندر چھلانگ لگا دی۔مجھے اس بارے میں بہت ہی کم علم ہے کہ موت کے دوسری جانب کیا ہے ، لیکن میں یہ ضرور جانتا ہوں کہ وہاں میرا آقا موجود ہے اور میرے لئے بس اتنا ہی کافی ہے۔اور جب دروازہ کھلے گا موت کا تو میں بلا خوف و خطر خوشی سے اس میں سے گذر جاؤں گا۔




Ali Hasaan said
بہت عمدہ مثال دی ہے۔ لاجواب
تحریم said
پسندیدگی کا شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عمیر ملک said
سبحان اللہ۔۔۔ بہت خوب
تحریم said
شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Saleem muhammadm said
Aslamo alecam ap ke likne Ka bohat munfrid andaz he…
ارتقاءِ حيات said
شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔