زہر مہرہ
Posted by ارتقاءِ حيات on November 30, 2011
کشمیر کے شمالی پہاڑوں پر ایک خاص قسم کا بکرا پایا جاتا ہےجسے”مارخور“کہتے ہیں۔ یہ ایک طاقتور قسم کا بکرا ہوتا ہے۔جسکا گوشت نہایت سخت اور لذیز ہوتا ہے۔اسکے جسم پر لمبے اور ملائم بال ہوتے ہیں۔جس کی عام طور پر جائے نماز بنائی جاتی ہے۔مارخور کی آنکھ کبوتر کی طرح خوبصورت ہوتی ہے،اور اس کے سینگ لمبی اور چکردار ہوتے ہیں۔مارکور کی پسندیدہ غذا سانپ ہے ۔یہ سانپ کے بل پر منہ رکھ کر سانپ کو باہر یعنی اپنی جانب کھینچ لیتا ہےاور پھر سانپ کو مزے سے کھا جاتا ہے۔سانپ کھا لینے کے بعد مارخور ایک اونچی پتھریلی چٹان تلاش کرتا ہے جہاں سے وہ چاروں اطراف نگاہ رکھ سکے اور خطرے کو محسوس کرتے ہی وہاں سے بھاگ سکے۔ایسی جگہ کی تلاش کرنے کے بعد وہ وہاں بیٹھ کر آرام سے جگالی کرتا ہے۔ جگالی کرنے کے دوران مارخور کے منہ سے زردی مائل جھاگ گرتی رہتی ہے۔جو ہوا لگنے سے سخت اور خشک ہوجاتی ہے۔اسی خشک اور منجمد جھاگ کو عام طور پر “زہرمہرا”کہتے ہیں ۔ مارخور انسان کو دیکھتے ہی بھاگ جاتا ہے ۔یہ اسکی فطرت ہے۔زہر مہرا ایک نایاب دوا ہے ۔عام طور پر گلگت اور اسکردو کے علاقوں میں بہت مشکل سے دستیاب ہوتی ہے۔مار خور کی اوجھڑی پر ایک خاص مادہ پایا جاتا ہے جو ہوا لگنے پر پتھر کی طرح سخت ہو جاتا ہے۔ اسے “خلاص مہرہ “کہتے ہیں۔اگر کسی شخص کو سانپ ڈس لے تو زہر مہرہ کو پانی میں رگڑ کر مار گزیدہ کو پلایا جاتا ہے، جس سے فوراًقے ہوجاتی ہےاور سانپ کا اثر زائل ہوجاتا ہے۔”خلاص مہرہ “بھی کئی مہلک امراض کے لئے اکسیر کا حکم رکھتا ہے۔






Ali Hasaan said
زہرمہرہ کا ایک طریقہ ابن صفی صاحب نے بھی بتلایا تھا۔ جن صاحب کو دلچسپی ہو حوالے کے لیے پڑھیں۔ عمران سریز نمبر 47۔ گیت اور خون۔ مصنف ابن صفی۔صفحہ نمبر 20-21
تحریم said
لائبریری کہاں ہے اب ؟
اس کا نیت پر کوئی لنک ہو تو دیجئے
Ali Hasaan said
http://imranseries.urdunovels.org/2011/08/geet-aur-khoon-by-ibn-e-safi/
Ali Hasaan said
آپی آپ نے بتایا نہیں یہ والا زہر مہرہ کیسا تھا؟
Bilal ahmed said
Aoa informative as always keep going on good luck
تحریم said
شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔