ارتقاءِ حيات

متعجب نہ ہوں گر آپ کو اس بلاگ میں کوئی غلطی نظر آجائے۔میں ہر ایک کی پسند کو ملحوظ رکھتے ہوئے لکھتی ہوں اور کچھ لوگ ہیں جو صرف غلطیاں ہی تلاش کرتے رہتے ہیں۔

ابوشاکردیصانی کاتوحیدسےانکار

Posted by ارتقاءِ حيات on November 29, 2011

امام جعفر صادق رضی اللہ تعالٰی عنہ کے زمانہ میں بہت ہی مشہور و معروف ،ابو شاکر دیصانی نام کا ایک شخص تھا جو توحید کا انکار کرتا تھا اور اس بات کا معتقد تھا کہ ایک نور کا خدا ہے اور دوسرا ظلمت کا۔وہ ہمیشہ اس کوشش میں رہتا تھا کہ اپنی کلامی بحث چھیڑ کر اپنے عقیدے کو ثابت کرے اور اسلام کو نیچا دکھائے، اس نے عقیدہ دیصانیہ کی بنیا د ڈالی تھی اوراس کے کچھ شاگرد بھی تھے۔یہاں تک کہ ہشام بن حکم بھی کچھ دنوں تک اس کے شاگرد رہے تھے، ہم یہاں پر اس کے اعتراض کا ایک نمونہ نقل کرتے ہیں تو جہ فرمائیں:
ابو شاکر نے خود اپنی فکر کے مطابق قرآن کریم میں ایک قابل اعتراض بات ڈھونڈ نکالی۔ایک روز اس نے امام جعفر صادق رضی اللہ تعالٰی عنہ کے خاص شاگرد ہشام بن حکم سے کہا: ”مجھے قرآن میں ایک ایسی آیت ملی ہے جو ہمارے عقیدے
(ثنویہ) کی تصدیق کرتی ہے“۔
ہشام: ”کس آیت کے بارے میں کہہ رہے ہو؟ “
ابو شاکر: ”
سورہٴ زخرف کی ۸۴ ویں آیت پڑھتا ہوں:
اور وہی ذات آسمان میں معبود ہے اور زمین میں (بھی) معبود ہے، اور وہ بڑی حکمت والا بڑے علم والا ہے
اس بنا پر ایک معبود آسما ن کا ہے اور دوسرا زمین کا ہے۔
ہشام کہتے ہیں: ”میں سمجھ نہیں سکا کہ اس کا جواب کس طرح دوں، لہٰذا اسی سال میں جب خانہ کعبہ کی زیارت سے مشرف ہوا تو میں نے امام جعفر صادق رضی اللہ تعالٰی عنہ کی خدمت میں جا کر یہ مسئلہ پیش کردیا۔
امام جعفر صادق رضی اللہ تعالٰی عنہ نے فرمایا: ”یہ ایک بے دین خبیث کی بات ہے جب تم واپس جاوٴ تو اس سے پوچھو کہ کوفے میں تیرا کیا نام ہے ؟وہ کہے گا فلاں، ”تم پھر کہو “: تیرا بصرہ میں کیانام ہے؟ ”وہ کہے گا کہ فلاں، تب تم اس سے کہو ”ہمارا پروردگار بھی اسی طرح ہے ، آسمان میں اس کا نام ”الہ“ ہے اور زمین میں بھی اس کا نام ”الہ “ہے بیشک دریاوٴں صحراوٴں اور ہر جگہ کا وہی معبود الہ ہے“۔
ہشام کہتے ہیں: ”جب میں واپس لوٹا تو ابو شاکر کے پاس جاکر میں نے اسے یہ جواب سنا دیا۔
اس نے کہا: ”یہ تمہاری بات نہیں ہے، تم اسے حجاز سے لے آئے ہو“۔

 

تم یہ جواب حجاز سے لے آئے ہو

2 Responses to “ابوشاکردیصانی کاتوحیدسےانکار”

  1. محترمہ تحریم طارق صاحبہ۔
    آپ کی تحریریں بہت دلچسپ اور معلومات پر مبنی ہوتی ہیں، آپ سے التماس ہے کہ آپ اپنی تحریر کافونٹ تبدیل کریں تو آپ کی تحریریں مزید پرکشش ہوجائیںگی اور قارئین کو پڑھنے میں مزید دلچسپی پیدا ہو گی۔

  2. يہ تو واضح بات کا غلط ترجمہ ہے ۔ اب تو ايسے ماہرِ فن موجود ہيں جو ايسی آيات نکال دکھائيں گے کہ آدمی لاجواب ہو جائے ۔ وجہ يہ ہے کہ انسان کی عقل کامل نہيں ہے ۔ کامل صرف اللہ ہے ۔
    ايک اللہ کو ماننے والے اُسے بغير کسی دليل کے مانتے ہيں

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Connecting to %s

 
Follow

Get every new post delivered to your Inbox.

Join 28 other followers