ارتقاءِ حيات

متعجب نہ ہوں گر آپ کو اس بلاگ میں کوئی غلطی نظر آجائے۔میں ہر ایک کی پسند کو ملحوظ رکھتے ہوئے لکھتی ہوں اور کچھ لوگ ہیں جو صرف غلطیاں ہی تلاش کرتے رہتے ہیں۔

عمرو عیار

Posted by ارتقاءِ حيات on November 25, 2011

برصغیر اور ایشیائی ادب کے پڑھنے والے عمرو عیار سے اچھی طرح واقف ہوں گے۔یہ کردار”طلسم ہو شربا “نامی کتاب کے علاوہ “داستان امیر حمزہ”میں بھی ملتا ہے۔ عیاری اور ہوشیاری کا یہ پتلا خیر کی قوتوں کے ساتھ بدی کی طاقتوں سے الجھنے کے لئے مشہور ہے۔یہ ذہانت و وظانت کے ساتھ دشمنوں کو کاری ضربیں لگاتا ہے۔اور قاری سے داد وصول کرتا ہے۔
طلسم ہوش ربا ہمارے ادب کی ایک حیرت انگیز تصنیف ہے۔ یہ 14جلدوں پر مشتمل ہے۔اسے لکھنؤ کے5داستان گویوں نے مل کر مکمل کیا۔اس میں سیکڑوں کردار ہیں۔اور سب ایک دوسرے سے مربوط ہیں۔ عمرو عیار(جو ایک جاسوس ہے)کا کردار اس میں بہت نمایاں ہے۔ عمرو عیار کی زنبیل تو محاورے کی طرح مستعمل ہے۔
طلسم ہوشربا ہمارے تصوراتی ادب کی ایک اولین اور عمدہ کتاب ہے۔ مغرب کی لکھی کوئی بھی فینٹیسی اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ عمرو عیاراپنے خالق کے ذہن کی عجوبہ تخلیق ہے۔ایک یادگار افسانوی کردار۔

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Connecting to %s

 
Follow

Get every new post delivered to your Inbox.

Join 28 other followers