ارتقاءِ حيات

متعجب نہ ہوں گر آپ کو اس بلاگ میں کوئی غلطی نظر آجائے۔میں ہر ایک کی پسند کو ملحوظ رکھتے ہوئے لکھتی ہوں اور کچھ لوگ ہیں جو صرف غلطیاں ہی تلاش کرتے رہتے ہیں۔

روحانی جاسوس

Posted by ارتقاءِ حيات on November 23, 2011

یہ خیال کرلینا محض خوش فہمی ہے کہ ویٹی کن میں پوپ کی حکومت محض ایک روحانی ادارہ ہے اور اس کا سیاست کی سازشی دنیا سے کوئی تعلق نہیں۔
عرصے تک روس والے ویٹی کن کی سیاسی طاقت کا مذاق اڑاتے رہے۔ اسٹالن کے زمانے میں ایک موقع پر روس کے وزیر خارجہ مویوٹوف نے خبردار بھی کیا کہ ویٹی کن کے خلاف اعلان جنگ کرنا سخت نقصادن دہ ہوگا، مگر اسٹالین نے اس کا مذاق اڑاتے ہوئے جواب دیا تھا :
“بھلا پاپائے روم کے پاس کتنے ڈویژن فوج ہوگی؟”
یہ صحیح ہے کہ پوپ کے پاس محض ایک روایت کو زندہ رکھنے کے لئے چند سو سئز گارڈز کے علاوہ کوئی فوج نہیں، لیکن اسٹالین کا یہ اندازہ بھی غلط تھا کہ پوپ کے پاس کوئی طاقت ہی نہیں ہے۔
اس کے پاس تربیت یافتہ پادریوں کے ایسے دستے بھی موجود ہیں جن کا مقصد روس اور مشرقی یورپ کے ان ملکوں میں خفیہ طور پر داخل ہو کر جاسوسی کرنا ہے جہاں”مذہبی آزادی”ختم ہو چکی ہے۔ جاسوسی کی تاریخ میں یہ انتہائی عجیب و غریب تنظیم ہے جن کے ارکان کو تخریبی کاروائیوں کے سوا ان تمام امور کی تربیت دی جاتی ہے جو دوسرے ملک کے اہم راز اڑانے کے لئے ضروری ہیں۔
اس تنظیم کے کئی پادری گرفتار بھی ہو چکے ہیں۔بعض اپنے فرائض کی بجا آوری میں ہلاک بھی ہو گئے ہیں ۔لیکن ان جاسوسوں کی اکثریت اب تک نہ صرف اپنے مقاصد میں کامیاب رہی بلکہ بہت سے جاسوس کئی بار کمیونسٹ ممالک میں بھیس بدل کر داخل ہو چکے ہیں۔اور وہاں سے مغربی بلاک کے لئے بیش بہا معلومات اور قیمتی راز لے کر واپس آئے ہیں۔
دنیا کی دوسری جاسوسی تنظیمیں ان “روحانی جاسوسوں” کو بڑے رشک کی نگاہ سے دیکھتی ہیں ،کیونکہ بعض  مواقعوں پر ان جاسوس پادریوں نے وہ کام کر دکھایا جو امریکہ کی “سی آئی اے”سے بھی نہ ہوسکا۔

2 Responses to “روحانی جاسوس”

  1. کچھ تفصیل سے اسکے واقعات بھی لکھتے تو مزہ آتا۔

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Connecting to %s

 
Follow

Get every new post delivered to your Inbox.

Join 28 other followers