ارتقاءِ حيات

متعجب نہ ہوں گر آپ کو اس بلاگ میں کوئی غلطی نظر آجائے۔میں ہر ایک کی پسند کو ملحوظ رکھتے ہوئے لکھتی ہوں اور کچھ لوگ ہیں جو صرف غلطیاں ہی تلاش کرتے رہتے ہیں۔

ملتان کی مشہور سوغاتیں

Posted by ارتقاءِ حيات on November 21, 2011

ملتان کی مشہور سوغاتیں اور ان کی کچھ تفصیل:
آم:ملتان کے آم اپنی مٹھاس اور ذائقے کے حوالے سے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ہمارئے حکمران تحفے کے طور پر انہیں دوسرےملکوں کے حکمرانوں کو بھیجتے ہیں۔پاکستان میں آموں گے سب سے زیادہ باغات ملتان ہی میں ہیں۔ان میں مالدہ ، لنگڑا،دسہری ، انوررٹول، ثمر بہشت رام پور، ثمر بہشت چونسہ، فجری، الفانسو، طوطا پری اور بے پناہ دوسری اقسام شامل ہیں جنکی تعداد سینکڑوں میں ہے۔
نقشکاری:غلاف کاشی کاری مالقشی جسے ملتان میں کمنگری کہتے ہیں۔ان کا کام سب چیزوں پر ہوتا ہے۔کپڑوں پر خوبصورت چھاپے لگائے جاتے ہیں۔یہ کام کرنے والے چھاپ گر کہلاتے ہیں۔عطر کی بوتلوں اور دیگر اشیا پر بھی خوبصورت نقاشی کی جاتی ہے۔
اونٹ کی کھال کی مصنوعات:اونٹ کی کھال سے بنے لیمپ شیڈ ملتان ہی کی ایجاد ہیں۔جو کہ باہر کے ممالک میں بہت پسند کیے جاتے ہیں۔
ملتانی کھسّے:ملتان کے کھسّے بہت مشہور ہیں۔اپنے اعلٰی چمڑے، بناوٹ اور خوبصورتی کی وجہ سے دور دراز سے لوگ خاص انہی کی خریداری کے لئے ملتان کا رخ کرتے ہیں۔
کاشی کاری:ملتان کاشی کاری میں بھی بہت مقبول ہے۔ مٹی کے برتن پکا کر اس پر خوبصورت گلکاری کی جاتی ہے۔نیلے اور سفید رنگ کی کاشی کاری تو جیسے  ملتان کی پہچان بن گئی ہے۔اس فن کو ترقی دینے لے لئے حکومت نے “بلیو پاٹری انسٹیٹیوٹ “قائم کیا ہے۔کاشی کاری کا یہ فن آپ کو ملتان کی مساجد اور مزاروں پر بھی نمایاں نظر آئے گا۔
سوہنحلوہ:سوہن حلوہ ملتان کی خاص پہچان بن چکا ہے۔
ملتانی کرتے:ملتانی کڑھائی کے کرتے اور لباس بھی بہت مشہور ہیں اور ان کی اندرون ملک بہت مانگ ہوتی ہے۔
ملتان میں ایسی بہت سی اشیا تیار ہوتی ہین جو دوسر ے شہروں میں نہیں ہوتیں یا اگر ہوتی ہیں تو ان کا ذائقہ ، لذّت اور بناوٹ ملتان جیسے معیار کی نہین ہوتیں ۔ ان کے نام کچھ یوں ہیں:
ملتانی کھیس،   ریشمی لنگیاں،   بستر کی چادریں،     مجسمے،        کڑھائی کے کرتے اور ڈوپٹے

تیل دھنیاں،   کاشی کی اینٹیں۔   اجرک (اوڑھنے والی چادر) شال

6 Responses to “ملتان کی مشہور سوغاتیں”

  1. Ali Hasaan said

    ملتان کی نعمتوں میں آپ مجھ کو شامل کرنا ہی بھول گئیں۔ ملتان پر توجہ کا شکریہ

  2. ملتانی آم، نام اور تعریفیں بہت ہوئیں مگر آج تک چکھنا بھی نصیب نہ ہوا ـ ایک مرتبہ فرانس میں ملتانی دوست نے وعدہ بھی کیا تھا کہ ملتان سے آم آ رہے ہیں، مہینوں گذرے ملتانی آم آئے نہیں ـ تمنّا رہ گئی کہ دیکھیں اس کا ٹیسٹ کیسا ہے ـ

    • تحریم said

      انڈیا پاکستان کے ھالات مزید اچھے ہوں دعا کیجئے
      پھر پاکستان آیئے
      اور پھر ملتانی آم کا مزا ملتان میں اٹھایئے

  3. آپ کبھی ملتان گئی ہيں ؟ نہيں ۔ اتنی ساری سوغاتيں لکھی ہيں مگر اخروٹ کا حلوہ جو اور کہيں نہيں ہوتا وہ نہيں لکھا ۔ ايک ملتان کا سوہن حلوہ ہوتا ہے اور ايک ملتانی حلوہ ہوتا ہے ۔ ملتانی حلوہ خاص سوغات ہے سوہن حلوہ نہيں
    ملتان کی سوغات تو نہيں کہا جا سکتا مگت ہے بڑی خاص چيز ۔ معصوم شاہ کا مينارہ
    بی بی ۔ آپ کی حال دہائی کے نتيجے مين ميں سنجيدگی سے اپنے اردو بلاگ کا سرور بدلنے کا ارادہ کر چکا ہوں ۔ ذرا نماز کے بعد دعا کر ديجئے تاکہ نتيجہ اچھا نکلے

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Connecting to %s

 
Follow

Get every new post delivered to your Inbox.

Join 28 other followers