ارتقاءِ حيات

متعجب نہ ہوں گر آپ کو اس بلاگ میں کوئی غلطی نظر آجائے۔میں ہر ایک کی پسند کو ملحوظ رکھتے ہوئے لکھتی ہوں اور کچھ لوگ ہیں جو صرف غلطیاں ہی تلاش کرتے رہتے ہیں۔

گوریلا جنگ

Posted by ارتقاءِ حيات on November 16, 2011

مرہٹوں سے جنگ میں ایک مرتبہ حیدر علی نے ان کے لشکر پر شب خون مارا اور سامان رسد لے جانے والے کئی ہزار بیلوں پر قبضہ کر لیا۔کچھ بیل ادھر ادھر سے مل گئے۔ حیدر علی کے حکم پر سپاہیوں نے دس ہزار بیلوں کے سینگوں پر چیتھڑے باندھے اور انہیں مٹی کے تیل میں بگھو دیا اور جب آدھی رات ہوئی تو ان سینگوں پر لپٹے کپڑوں پر آگ لگا دی اور بیلوں کو مرہٹہ سردار “ترک راؤ ” کے لشکر کی جانب ہانک دیا ۔ مرہٹہ سپاہی آرام کی نیند سو رہے تھے۔بیل ان کے خیموں میں گھس گئے۔وہ بھگدڑ مچی کے خیمے جل اٹھے۔اور سواری کے گھوڑے رسی تڑا کر بھاگ گئے۔ اسی افراتفری مین حیدر علی نے حملہ کر دیا۔اور مرہٹوں کو عبرتناک شکست ہوئی۔ اس جنگ میں حیدر علی کے پاس چند ہزار سپاہی تھے جب کے مرہٹوں کا لشکر ایک لاکھ سے متجاوز تھا۔ حیدر علی نے اپنی چھوٹی سی فوج لے کر زندگی بھر بڑی ہی کامیابی سے دشمنوں کا مقابلہ کیا۔اس میں اس کی ذاتی ہمت و جرات کے ساتھ ساتھ اس کا طریق جنگ کا بھی دخل تھا، جسے “گوریلا جنگ “بھی کہا جاتا ہے۔چھاپا مار دستے دشمن کی اہم چوکیوں پر اچانک حملہ کر کےانہیں پریشان کرتےہیں۔گوریلا جنگ اس وقت لڑی جاتی ہے جب دشمن طاقت اور تعداد میں زیادہ ہواور اس کے وسائل بے اندازہ ہو۔

9 Responses to “گوریلا جنگ”

  1. Paksource said

    buht acha article tha ,i really liked this .

  2. Paksource said

    awesome blog

  3. Aoa tehreem me ager ye kahun k ap ki tehreer ka sab se zyada intizar mujhe hota hai tu ise jhoot na samajhye ga

  4. zbrdast irteqa…..mai to new blogger hu,but apka blog n urdu efforts….ko man’na parega.keep it up..

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Connecting to %s

 
Follow

Get every new post delivered to your Inbox.

Join 28 other followers