علامہ طاہر شادانی (نامور ادیب)
Posted by ارتقاءِ حيات on November 8, 2011
علامہ طاہر شادانی1970 تک گورنمنٹ سینٹرل ماڈل ہائی اسکول میں لوئر مال میں پڑٖھاتے رہے، اس کے بعد تقریباً 17 سال کا طول عرصہ کریسنٹ ماڈل اسکول میں شعبہ اردو کے استاد کے طور پر گزارا۔وہ اس شعبہ کے سربراہ بھی رہے،مرحوم کئی ایک کتابوں کے مصنف بھی تھے۔ انتقال سے چند روز پہلے ان کا مجموعہ کلام”شعلہ نمناک”منظر عام پر آیا، اس کے علاوہ انہوں نے چھٹی سے میٹرک تک کے لئے اردو گرامر کی کتاب سفینئہ اردو بھی لکھی۔ وہ ماہنامہ سیارہ کے مدیر بھی رہے۔
علامہ شادانی کا انتقال30مئی 2000 کو ہوا ۔ ان کی ابدی آرام گاہ قبرستان میانی صاحب میں ہے۔




غلام مرتضیٰ علی said
اللہ کریم مغفرت فرمائے اور درجات بلند کرے۔ واقعی مرحوم بڑے بلند پایہ استاد اور عالمِ اردو تھے۔ میں خود اپنے زمانہ طالب العلمی میں اُن کی شاہکار تصنیف سفینہ اردو سے درجہ بدرجہ مستفید ہوتا رہا ہوں۔
یہ جان کر بڑی حیرت ہوئی کہ ان کا مجموعہ کلام وفات سے چند روز قبل شائع ہوا۔