عید الالضحٰی مبارک
Posted by ارتقاءِ حيات on November 7, 2011
جلدی کرو کہ صبح سے بڑے پیغام آئے
بکرے کی کھال خود لینے چل کر اِمام آئے
کِھلا پِلا کر اُسے رکھتے ہیں خوشحال کہ جب
ھو بڑی عید تو کھانے کے پھر یہ کام آئے
ہیں جانور اگرچہ اور بھی بکرون کے سوا
مگر پھر بھی سرِ فِہرست اسی کا نام آئے
قطاریں لگی ہوئی ہیں باہر فقیروں کی
اندر سے گوشت تو نکلے جو اُنکے کام آئے
فِکر قُربانی کی نہیں، کرتے ہیں کوشش کہ
محلے میں سب سے بڑھ کر اُسی کا نام آئے
عید کے لغوی معنی ھیں ” وہ خوشی جو لوٹ لوٹ کر آئے” اور دنیائے اسلام کے فرزندوں کے لئے عید قربان اپنی تمام تر سر خوشیوں کے ساتھہ ایک بار پھر ھمارے آنگنوں میں اتر آئی ھے۔
ھما رے ملک کے بہت سے جوان عید کے اس حسین موقع پر ملک سے باھر ھیں۔ وہ اپنے وطن میں منائے جانے والے عید کے تہوار کو ضرور یاد کرتے ھوں گے۔ عید کی نماز کی ادئیگی کے بعد گلی گلی جانوروں کی قربانی کا سلسلھ شروع ھوچکاھے۔ جانور ذبح کرنے والے قصائیوں کے پاؤں زمین پر نہیں ٹک رھے۔ وہ ادھر ڈ وبے ادھر ابھرے کے مصداق کبھی ایک کا بکرہ کاٹ رھے ھیں او کبھی د وسرے کے گائے کے گلے پر چھری پھیر رھے ھیں۔ کسی کی تکہ بوٹیاں کر رھے ھیں تو کسی کی ھڈ یاں توڑ رھے ھیں ۔ ھمارے بچے بالے یہ طرفہ تماشا دیکھ دیکھ کر خوشی سے پھولے نھیں سما رھے کھ ” عید تو بچوں کی ھوتی ھے”
آخر میں آپ کو میری اور میرے گھر والوں کی جانب سے
دلی عید الالضحٰی یعنی بکرا عید مبارک ہو
دلی عید الالضحٰی یعنی بکرا عید مبارک ہو
█▀▀─█─█▀▄──
█▀▀─█─█─█──
▀▀▀─▀─▀▀───
█▄─▄█─█──█─█▀▄─▄▀▄─█▀▄─▄▀▄─█─▄▀
█─▀─█─█──█─█▀█─█▀█─██▀─█▀█─█▀▄─
▀───▀──▀▀──▀▀──▀─▀─▀─▀─▀─▀─▀──▀
خوش رہیں اور دوسروں کو خوش رکھیں
لیس العید لمن لبس الجدید
ولکن العید لمن خاف الوعید __________________







ایم اے راجپوت said
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عیدکم مبارک کل عام و انتم بخیر
تقبل اللہ منا و منکم صالح الاعمال
تحریم said
آ پ کو بھی عید مبارک جناب راجپوت صاحب
افتخار اجمل بھوپال said
ہماری يعنی ميرے اور ميری بيگم کی طرف سے عيد مبارک قبول فرمايئے
عيد سے پہلے ہی بذريعہ ای ميل اپنے خاندان کی طرف سے عيد مبارک بھيجی تھی ۔ ہو سکتا ہے ملی ہو يا نہ بھی ملی ہو ۔
آپ کے شوہرِ صاحب کے موبائل فون سے عيد مبارک کا پيغام ملا ۔ ميری عادت ہے کہ پيغام کا جواب خود اپنی آواز سے ديتا ہوں ۔ نمبر ملايا مگر جواب ندارد
تحریم said
جی آپ کے اہلخانہ کو بھی عید مبارک
آپ کی میل مجھے موصول ہو گئی تھی
جی ان کے موبائل سے میں ہی ایسے پیغامات بھیجتی رہتی ہوں ورنہ روکھے سوکھے مزاج والوں کو ان سے کوئی غرض نہیں
جی ہم راہ میں تھے جب آپ کی جانب سے گھنٹیاں بجی تھیں بعد میں انہیں فرصت نہیں ملی کہ سو گئے تھے
بعد میں میں نے منع کر دیا تھا
ہم کال سے زیادہ پیغامات بھیجنے کو ترجیح دیا کرتے یں