میری پریشانی کی وجہ۔۔۔
Posted by ارتقاءِ حيات on November 5, 2011
شرافت سوزتصویروں کی عریانی نہیں جاتی
ادب کی آڑ میں ترگیب عریانی نہیں جاتی
خدا جانے نسل نوع کا کیا انجام ہوناہے
وطن سے فحاش نغموں کی فراوانی نہیں جاتی
عذاب آئے تو ان میں سینکروں کی جان جاتی ہے
نہیں جاتی تو شیطانوں کی شیطانی نہیں جاتی
کہیں بستی کی بستی بوند پانی کو ترستی ہے
کہیں بارش برستی ہے تو تغیانی نہیں جاتی
جہاں کے ذرّے ذرّے سے نمایاں ہےجلال اس کا
مگر ہم سے خدا کی ذات پہچانی نہیں جاتی




افتخار اجمل بھوپال said
زبردست . تو اپ شاعرہ بھی ہیں
تحریم said
نہیں یہ مجھے موبائل میں پیغام ملا تھا تو اچھا لگنے پر آپ کے ساتھ بانٹ لیا یہاں
Waqar Ahmad said
Allah Pak amal kerne ki tofiq atta ferfay
ارتقاءِ حيات said
اس پہغام کو عام کیا جائے