ارتقاءِ حيات

متعجب نہ ہوں گر آپ کو اس بلاگ میں کوئی غلطی نظر آجائے۔میں ہر ایک کی پسند کو ملحوظ رکھتے ہوئے لکھتی ہوں اور کچھ لوگ ہیں جو صرف غلطیاں ہی تلاش کرتے رہتے ہیں۔

ملتان شہر کے دروازے

Posted by ارتقاءِ حيات on November 4, 2011

ملتانکی پوری آبادی فصیل کے اندر آباد تھی۔شہر کا قدرتی محافظ دریائے راوی تھا۔ مگر راوی نے رخ بدل لیا اور اب دریائے چناب نے بھی رخ تبدیل کر لیا ہے۔کبھی یہی دریائے چناب دمدمہ سے لہریں مارتا نظر آتا تھا۔فصیل شہر کے کل 6داروازے ہوا کرتے تھے۔ان دروازوں کے نام تاریخی اور مذہبی حوالوں سے رکھے گئے تھے۔
اس طرف سے سیدھی سڑک لاہور کو جاتی تھی۔پہلے اسی وجہ سے اسے لاہوری دروازہ بھی کہا کرتے تھے۔جو بعد میں لوہاری دروازہ ہوگیا۔یہ علاقہ گڑ منڈی بھی کہلاتا ہے۔
یہ پیر دولت شاہ کے نام سے منسوب ہے۔جن کا مزار چوک کے عین وسط میں ہے۔
3-دھلی دروازہ:
اس دروازے کی سیدھی سڑک دہلی کو جاتی تھی،اس لیے یہ دہلی دروازہ کہلایا۔
4-ہاک دروازہ:
یہ حضرت موسٰی پاک شہیدکے نام سے منسوب ہے۔جن کا مزار اس بازار کے اندر واقع ہے۔یہاں صرافہ بازار بھی ہے۔جو کہ بقول صدر صرافہ بازار ،پاکستان میں سونے کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔
5-حرم دوازہ:
اس دروازے سے حضرت موسٰی پاک شہید  کی مستورات داخل ہوئی تھیں ، اس لئے اسے حرم دروازہ کہا جاتا ہے۔
6-بوھڑ دروازہ:
اس کی نسبت بوہڑ کے درختوں سے ہے۔جو یہاں موجود تھے ۔ہر دروزے کی داخلی سڑک چوک بازار میں آکر مل جاتی ہے۔جو کہ مرکزی بازار ہے۔اس طرح اندرون شہر کی تمام سڑکیں آپس میں ایک دوسرے سے مربوط ہیں۔ایسا محسوس کہ ان راستوں کی تعمیر میں کوئی جنگی حکمت عملی بھی شامل تھی۔
Name:  Multan_Montage.jpg Views: 2152 Size:  122.6 KB

One Response to “ملتان شہر کے دروازے”

  1. Ali Hasaan said

    جزاک اللہ ملتان کی یاد دلا کر دیار غیر میں دو روز قبل ہی عید کروا دی۔ پاک گیٹ کے تاریخی حوالوں میں اپنے وزیر اعظم صاحب کو بھی شامل کر لیں کہ وہ اسی دربار کے گدی نشین ہیں اور وزیر اعظم بننے کے بعد دربار کے دن بھی بدل گئے ہیں۔
    المختصر
    ملتان کا جو ذکر کیا تو نے ہم نشیں
    اک تیر میرےسینہ میں مارا کہ ہائے ہائے’

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Connecting to %s

 
Follow

Get every new post delivered to your Inbox.

Join 28 other followers