ارتقاءِ حيات

متعجب نہ ہوں گر آپ کو اس بلاگ میں کوئی غلطی نظر آجائے۔میں ہر ایک کی پسند کو ملحوظ رکھتے ہوئے لکھتی ہوں اور کچھ لوگ ہیں جو صرف غلطیاں ہی تلاش کرتے رہتے ہیں۔

رستم و سہراب

Posted by ارتقاءِ حيات on November 2, 2011

رستم و سہراب یہ دو افسانوی کردار ہیں جو برصغیر اور پورے ایشیامیں مشہور ہیں۔ رستم باپ ہے اور سہراب اس کا بیٹا۔دونوں جنگجو پہلوان ہیں۔طاقت اور جرات کے مثالیے۔بد قسمتی سے کہانی میں سہراب کی ماں یہ نہیں بتاتی کہ رستم سہراب کا باپ ہے۔اس طرح دونوں میں ٹکراؤ پیدا ہوتا ہے۔بالآخر کسی فطری احساس کے تحت سہراب رستم کو مارنےکی قدرت پاتے ہوئے بھی اسے چھوڑ دیتا ہے۔مگر رستم اپنا مان رکھنے کے لئے اس کے سینے میں تلوار گھونپ دیتا ہے۔اختتامی لمحات میں اسے یہ پتا چلتا ہے کہ اس نے اپنے ہی بیٹے کو ہلاک کر دیا ہے۔
یہ خوفناک و المناک رزمیہ داستان فارسی مین لکھی گئی ہے۔ اس کا خالق مشہور شاعر “فردوسی”ہے۔وہ صاحب کمال شاعر جو محمود غزنوی کے داربار سے وابستہ تھا۔کتاب کا نام ہے “شاہ نامہ”یہ کتاب پوری دنیا میں مشہور ہے۔اس میں اور بھی ادب سے خوبصورت اور جاذب توجہ کردار مگر رستم و سہراب کا نام کتاب سے جھلک کر بہت دور تک چلا گیاہے۔
رزمیہ کہانیاں یورپ میں بھی لکھی گئی ہیں مثلاً اوڈیسی جو ہومر کی تخلیق ہےاور اس کے بہت سے کردارجیسے ایکلیز ، ہر کولیس وغیرہ بہت مشہور ہیں۔ مگر رستم وسہراب کی بات ہی کچھ اور ہے۔فردوسی نے یہ رزمیہ لالچ میں لکھا تھا۔کہ محمود غزنوی وعدے کے مطابق ہر شعر پر ایک سونے کی اشرفی دے گا۔یہ رقم اسے اپنی زندگی میں نہ مل سکی۔محمود نے جب رقم بصد جبروکراہ جب بھیجی تو اسی روز فردوسی دنیا سے رخصت ہو گیا۔یہ تمام قصہ خود ایک کہانی سے کم نہیں۔

2 Responses to “رستم و سہراب”

  1. Ali Hasaan said

    رستم و سہراب سے میرا پہلا تعارف ایسے ہوا تھا کہ ایک موٹا سا شخص سائیکل چلاتا ہوا جا رہا تھا تو میرے ساتھ کھڑے ایک بھائی صاحب بولے “سہراب پر رستم” اگر آپ نے تب ہی لکھ دیا ہوتا یہ بلاگ تو میں کافی عرصہ سہراب سائیکل اور سہراب ولد رستم کو گڈمڈ نہ کرتا۔ آپکا بلاگ بہت اچھا ہے بہت معلوماتی ہے۔

    • تحریم said

      علی بھائی آپ کی آمد کا شکریہ
      سائکل تو میرے ابّو کے پاس بھی وہی تھی اور
      میں نے بھی وہی چلائی پر فرق ضرور سمجھتی تھی

      آتے رہا کیجئے بلاگ پر

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Connecting to %s

 
Follow

Get every new post delivered to your Inbox.

Join 28 other followers