شرلاک ہومز
Posted by ارتقاءِ حيات on October 20, 2011
ادب سے دلچسپی رکھنےوالوں میں سے کون نہیں جانتا کہ سر آرتھر کانن ڈائل کا تراشا ہوا کردار شرلاک ہومز بھی دنیا کے مشہور اور افسانوی کرداروں میں سے ایک ہے۔جسے ساری دنیا میں جانا جاتا ہے۔جاسوس شرلاک ہومز کی ذہانت بھری کہانیاں پوری دنیا میں بڑے شوق سے پڑھی جاتی ہیں۔اس کے حیرت انگیزکردار کے خالق کو برطانیہ کی حکومت نے “سر”کا خطاب دیاتھا۔ڈائل کہ یہ ناول اس قدر مقبول تھے کہ جب ڈائل نے ایک ناول میں شرلاک ہومز کو مار دیاتو پورے یورپ میں ہنگامہ مچ گیا۔ اور کانن ڈائل کو مجبور ہو کر اسے دوبارہ زندہ کر نا پڑا۔
شرلاک ہومزکی مقبولیت کا اندازہ اس سے کریں کہ بعد میں اس کی اتباع میں سیکڑوں کردار تراشے گئےاور جاسوسی ناولوں کی ایک طرح نو پڑی جو آج بھی جاری و ساری ہے۔






