ارتقاءِ حيات

متعجب نہ ہوں گر آپ کو اس بلاگ میں کوئی غلطی نظر آجائے۔میں ہر ایک کی پسند کو ملحوظ رکھتے ہوئے لکھتی ہوں اور کچھ لوگ ہیں جو صرف غلطیاں ہی تلاش کرتے رہتے ہیں۔

تندی باد مخالف سے نہ گھبرا، اے عقاب!

Posted by ارتقاءِ حيات on October 20, 2011

آپ نے اکثر ٹرکوں ، رکشوں  یا بسوں پر یہ شعر ضرور لکھا دیکھا ہوگا:
تندی باد مخالف سے نہ گھبرا، اے عقاب!
یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لئے
مصرع اول میں لفظ عقاب کی وجہ سے اکثر لوگ اسے علامہ اقبال سے منسوب کرتے ہیں جب کہ یہ شعر اقبال کا نہیں بلکہ صادق حسین صادق کا ہے، آپ شکر گڑھ، سیالکوٹ کےرہنے والے تھے ، آپ کی ولادت 1اکتوبر 1898؁ شکر گڑھ اور وفات 4مئی 1989؁ شکر گڑھ سیالکوٹ ہے۔

(دیکھئے:برگ سبز، صادق حسین صادق ،فروری1970؁)

5 Responses to “تندی باد مخالف سے نہ گھبرا، اے عقاب!”

  1. بہت خوب ۔۔۔ اس غلط اطلاع کے فروغ میں پی ٹی وی کا بھی بڑا ہاتھ ہے جس نے اس شعر کو علامہ اقبال سے خوب منسوب کیا ۔۔۔

    • تحریم said

      ٹھیک کہہ رہے ہیں جواد جی

      )(نجانے آپ کا پی ٹی وی کا ذکر کرنے سے پی ٹی وی کا ہی ایک ڈرامہ “خواجہ اینڈ سنز” میں جواد جی کہنے والی لڑکی یاد آگئی

  2. چلو جی گَل مُکی ۔ ہے تے دونو سيالکوٹی نيں ۔ ميرے نانکياں دے پِنڈ دے
    پنجابی سمجھ آتی ہے کہ پشتو ميں ترجمہ کروں ؟

  3. چليں جی ترجمہ اپنی ٹوٹی پھوٹی اُردو ميں کر ديتے ہيں
    چليں چی بات ختم ۔ ہيں تو دونوں سيالکوٹ کے رہنے والے جو ميرے نانا کے والد صاحب کا گاؤں تھا ۔
    صادق حسين صاحب کا يہ شعر ميں نے پہلی بار آٹھويں جماعت ميں [1950ء] اپنی رَف کاپی کے سرِ ورق پر لکھا تھا ۔ اس کے بعد ہر سال انجنيئرنگ پاس کرنے تک لکھتا رہا

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Connecting to %s

 
Follow

Get every new post delivered to your Inbox.

Join 28 other followers