ارتقاءِ حيات

متعجب نہ ہوں گر آپ کو اس بلاگ میں کوئی غلطی نظر آجائے۔میں ہر ایک کی پسند کو ملحوظ رکھتے ہوئے لکھتی ہوں اور کچھ لوگ ہیں جو صرف غلطیاں ہی تلاش کرتے رہتے ہیں۔

دنیا کی مختصر ترین جنگ

Posted by ارتقاءِ حيات on October 17, 2011

دنیا کی مختصر ترین جنگ 23اگست1896؁ کو برطانیہ اور زنجبیار کے درمیان لڑئی گئی۔زنجبیار پہلے ایک الگ ملک تھا مگر اب تنزانیہ کا حصہ بن چکا ہے۔
زنجبیار کے سلطان کی وفات کے بعد اس کے محل پر سلطان سعید خالداور اس کے حامیوں نے قبضہ کر کے سلطان ہونے کا اعلان کر دیا۔زنجبیار کے ساحل پر برطانوی بیڑا لنگر انداز تھا۔اسے یہ صورت حال قبول نہ تھی۔ بیڑے کے سربراہ ایڈمرل ہیری راسن نے سعیدخالد اور اس کے حامیوں کو الٹی میٹم دیا کہ صبح 9بجے تک محل خالی کر دیں۔دوسرے روز صبح 7:30بجے پھر یہ الٹی میٹم دہرایا مگر کوئی ردّعمل ظاہر نہ ہوا۔لہٰذا 9:02پر بیڑے کےجہازوں نے رنگون ،اسپیرو اور تھرش کے محلوں پر بمباری شروع کر دی۔خود ساختہ سلطان سعید خالد اور اس کے حامیوں نے کچھ دیر بمباری کا جواب دیا مگر جلد ہی ان کی توپیں خاموش ہوگئیں۔اور محل ریت کا ڈھیر بن گیا۔38منٹ بعد سعید خالد نے ہتھیار ڈال دیے اور دنیا کی یہ مختصر ترین جنگ اپنے اختتام کو پہنچی۔ ہیری راسن نے حمود بن محمد کو زنجبیار کا نیا سلطان بنا دیا۔بعد میں حمود بن محمد نے اپنے محسن کو زنجبیار کے سب سےبڑے اعزاز “بریلینٹ اسٹار آف زنجبیار“سے نوازا۔

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Connecting to %s

 
Follow

Get every new post delivered to your Inbox.

Join 28 other followers