ارتقاءِ حيات

متعجب نہ ہوں گر آپ کو اس بلاگ میں کوئی غلطی نظر آجائے۔میں ہر ایک کی پسند کو ملحوظ رکھتے ہوئے لکھتی ہوں اور کچھ لوگ ہیں جو صرف غلطیاں ہی تلاش کرتے رہتے ہیں۔

ناسٹر دیمس

Posted by ارتقاءِ حيات on October 16, 2011

مائیکل ناسٹر دیمس(14یا21دسمبر 1503؁تا2جولائی 1566؁)ایک فرانسیسی عطارد کاہن تھا۔اس کی پیشن گوئیوں کی شہرت آج بھی ساری دنیا میں قائم ہیں۔اس کی کہی پیشن گوئیوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ سب پوری ہوئی ہیں ۔اس کی پیشن گوئیاں رباعیات اور اشعار کی صورت میں ہیں۔ہر دور مین اس کی شاعری کی تشریح کی جا تی رہی ہے۔اور رونما ہونے والے واقعات پر منطقی بحث کر کے پیشن گوئیوں کی درستی  پر اصرار کیا گیا ہے۔ ناسٹر دیمس لکھتا ہے:
11.41
ساتویں دن کا روشن ستارہ جل بجھے گا
بادلوں سے دو سورج نمودار ہوں گے
لمبے کانوں اور ہونٹوں والے کتے تمام رات روئیں گے
جب عظیم پوپ ممالک تبدیل کرتا ہے
11.46
انسانیت کو ایک کے بعد ایک لاچاری لاحق ہے
صدیوں کا عظیم چکر بدلنے کو ہے
خون کی بارش ہو گی، قحط، جنگیں اور بیماری
توآسمان آسمان پر دمدار چنگایوں والی آگ دیکھے گا
مندرجہ بالااور دیگر کئی رباعیوں سے ناسٹر دیمس کے شارحین یہ نتیجہ نکال رہے ہیں کہ:
2012؁ میں زمین سے ایک بہت بڑا شہاب ثاقب ٹکرانے والا ہے۔ جو عظیم تباہی کا باعث بن سکتا ہے/
2012؁ میں تیسری جنگ عظیم ہوگی جو دنیا کی تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔
وہ کن حسابات سے یہ نتائج نکال رہے ہیں ایک عام فرد کے لئے یہ جاننا آسان نہیں ہو سکتا۔ کیا ہونے والا ہے در حقیقت یہ کوئی نہیں جانتا۔

5 Responses to “ناسٹر دیمس”

  1. ہم نے تو یہاں تک سنا ہے کہ ناسٹر ڈیمس نے نائن الیون جیسے واقعہ کی بھی پشین گوئی کی تھی۔
    ویسے سنا ہے ناسٹر ڈیمس کی رباعیات سے ٹھیک اندازہ نہیں لگایا جا سکا کیونکہ اس نے جس زبان میں لکھی ہیں وہ زبان ہی ناپید ہو چکی ہے۔

    • تحریم said

      جی بلال بھائی اس نے ان جیسے کئی بڑے واقعات کی پیش گوئی کی تھی
      جان کیری کے قتل سے متعلق بھی یہی کہا جاتا ہے کہ اس کی پیش گوئی کی گئی تھی

      ویسے اس نے فرانسسی زبان ہی میں پیشگوئیاں کیں تھین مگر ان کو سمجھنا نکالنا آسان نہیں ہو رہا تھا۔

  2. فٹ بال کے عالمی کپ ۲۰۰۶ کے دوران کسی نے ناسٹر ڈیمس کی پیشین گوئ کا مفہوم نکالا کہ یورپ کی ایک چھوٹی سی فوج پوری دنیآ کی فاتح بن جاے گی۔ اور خیال کیا گیا جو حدود اربع بتایا گیا ہے اسکے مطابق سپین عالمی کپ جیتے گا۔ مگر اخر میں فتح اٹلی کو ملی جو کہ کم و بیش اسی جغرافیائ حدود میں ہے۔ اور اٹلی کی اچانک فتح بھی کافی حیران کن تھی۔

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Connecting to %s

 
Follow

Get every new post delivered to your Inbox.

Join 28 other followers