ارتقاءِ حيات

متعجب نہ ہوں گر آپ کو اس بلاگ میں کوئی غلطی نظر آجائے۔میں ہر ایک کی پسند کو ملحوظ رکھتے ہوئے لکھتی ہوں اور کچھ لوگ ہیں جو صرف غلطیاں ہی تلاش کرتے رہتے ہیں۔

راجہ ٹوڈرمل

Posted by ارتقاءِ حيات on October 14, 2011

راجہ ٹوڈرمل ذات کے کھتری ،گوت ٹنن،لاہور یا چونیاں ضلع لاہور کے باشندے تھے۔ایشیاٹک سوسائٹی کی تحقیق کہ موضع لاہر پور علاقہ اودھ کے رہنے والے تھے۔بچپن میں والد کے سائے سے محروم ہو گئےتھے۔بیوہ ماں نے اپنےہونہار بیٹے کی پرورش بڑی تنگ دستی اور افلاس میں کی تھی۔پہلے پہل عام منشیوں کی طرح ادھر ادھر نوکریاں کرتے رہے مگر فطرت میں غور و فکر ،قواعد و ضوابط کی پابندی اور کام کی صفائی بدرجہ اتم موجود تھی۔مطالعے اور لکھنے پڑھنے کا شوق بھی تھا۔چنانچہ دربار اکبری سے منسلک ہوئے تو  بادشاہ کے نور نظر بن گئے۔اور اپنی اعلٰی قابلیت، اور اپنی ہنر مندی کی بدولت یہاں تک ترقی کی کہ سارے ہندوستان میں 22 صوبوں کے دیوان کل اور وزیرباتدبیر کا رتبہ پایا۔مہابلی سفر حضر دونوں میں اپنے ساتھ رکھنے لگے۔بالآخر اپنے نورتنوں میں شامل کر کے راجہ ٹوڈرمل کو موتمن الدولہ (سلطنت کا امین)اورعندۃالملک(معتبرسردار یا امیر)کے خطابات دیئے۔بہت سی جنگی مہمات خصوصاً بنگال کی لڑائیوں میں  راجہ توڈرمل نے کمال بہادری کا ثبوت دیااور فتح سے ہمکنار ہوئے۔اس پر چارہزاری کا منصب بھی عطا ہوا۔برصغیر پاک و ہند میں زمین کی مال گذاری، خرید و فروخت اور دیگر حساب کے کاغذات میں راجہ توڈرمل کی ہی اصطلاحات اور الفاظ آج بھی استعمال ہو رہے ہیں۔سکندر لودھی کے زمانے تک مذہبی ہندو فارسی یا عربی نہیں پڑھتے تھے۔عربی اور فارسی کا نام کٹّر ہندوؤں نےملکش بدیا(ناپاک علم)رکھا ہوا تھا۔ راجہ توڈرمل نے تجویز پیش کی کہ سارے ہندوستان میں سرکاری اور دفتری زبان فارسی ہو۔ اس تجویز کو عملی جامہ پہنایا گیا تو بہت سے ہندو فارسی خواںاور فارسی دان ہو گئے۔یوں فارسی اور عربی الفاظ کو ہندوؤں کی زبان اور بلکہ گھر تک میں داخلہ مل گیا۔اور یہیں سے اردو کی بنیاد ریختہ سے استوارہوئی۔راجہ نے حساب سے متعلق ایک رسالہ لکھا اس کے گریاد کر کے بنیئے اور مہاجن دکانوں پر جبکہ دیسی محاسب گھر اور دفتر کے کاروبار میں حساب کی الجھنوں کو سلجھاتے اور مدرسوں کے ریاضی دان منہ دیکھتے رہ جاتے۔ایک کتاب حازن اسرار کے نام سے راجہ توڈرمل نےلکھی جس کے ایک حصے میں دھرم گیان پوجا پاٹ اور دوسرے حصے میں علم الاخلاق، تدبیر المنزل ، اختیار ساعات، موسیقی، سرودھ، شگون، آواز طیور اور پرواز طیور کا بیان ہے۔ راجہ توڈرمل اپنے مذہب کے پکے ،ہمیشہ دھیان گیان میں رہنے والے اور پوجا پاٹ کے پابند تھے۔ راجہ توڈرمل کے دیگر کارہائے نمایاں کی فہرست کچھ اس طرح ہے:
1- گاؤں  اور دیہات کی پرگنہ دار تقسیم (ضلع)
2-طنابی جریب خشکی اور تری میں گھٹ جاتی تھی۔اور 55گز کی جریب تھی راجہ نے 60گز کی جریب بانس یا نرسل کی قرار دی اور لوہے کی کڑیاں بیچ میں ڈالیں،تاکہ جریب مستقل رہے اور گھٹنے بڑھنے سے محفوظ رہے۔
3-راجہ کی تجویز پر ملک کو 22 صوبوں میں تقسیم کیا گیا۔چند گاؤں ایک پرگنہ،چند پرگنے ایک سرکاراور چند سرکار ایک صوبہ قرار دیا گیا۔
4- روپیہ کے 40دام ٹھہرے۔
5-کروڑ دام پر ایک عامل مقرر کر کے کروڑی نام رکھا۔
6-گھوڑوں کی شناخت کے لئے انہیں داغنے کا قانون بنایا۔تاکہ ایک ہی گھوڑا بار بار دکھا کر انعام یا تنخواہ بار بار نہ وصول کی جا سکے۔
7-شاہی خدمت کے لئے ہفتہ کے 7دنوں کی مناسبت سے 7 ٹولیاں بنائیں،ہر دن ایک گروہ حاضر خدمت رہتا۔
8-روزآنہ کی بنیاد پر ایک ایک آدمی چوکی نویس مقرر کیا جو اہل خدمت کی حاضری لیتا اور احکام جاری کر کے جابہ جا پہنچاتا۔
9-ہفتہ کے ہر دن کے لئے 7 واقعہ نویس متعین کئے گئے۔جو تمام دن کا حال قلم بند کرتے۔
10-شاہی رکاب کے لئے 4000خاص یکہ سوار مقرر کئے انہی کو احدی کہتے تھے۔کہ یکہ کا مترادف احدی ہے۔ان کا داروغہ الگ مقرر کیا گیا۔
11-کئی ہزار غلام اور جنگی قیدی آذادکئے گئے اور چیلا(شاگرد)ان کو خطاب دیا گیا کہ مخلوق خدا آزاد پیدا کی گئی ہے ۔
راجہ توڈرمل کی ترقی اور اقبال مندی سے جل کر بعض مسلمان امراء نے شہنشاہ اکبر سے شکایت کی کہ “عالم پناہ! آپ نے ایک ہندو کو مسلمانوں پر اس قدر اختیار و اقتدار دے رکھا ہے جو مناسب نہیں۔” مردم شناس بادشاہ نے مسکت جواب دیا “تم سب کے پاس کوئی نہ کوئی ہندو منشی ہے ہم نے ایک ہندو رکھا تو تم کیوں برا مانتے ہو۔”
1588؁ میں راجہ توڈرمل کا دیہانت ہوا۔

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Connecting to %s

 
Follow

Get every new post delivered to your Inbox.

Join 28 other followers