مایا تہذیب
Posted by ارتقاءِ حيات on October 6, 2011
میکسیکو ایک پراسرار جگہ ہے ، یہاں کئی ایسے راز ہیں جو ابھی تک دنیا پر کھل رہے ہیں۔ یہ تیسری سے دسویں صدی عیسوی میں جنوبی میکسکو، گوئٹے مالا، ایل سلوا ڈور سے لے کر بے لائیز اور مغربی ہونڈراس تک کم و بیش 1000کلو میٹر وسیع و عریض خطے پر ایک عظیم و الشان تہذیب نے جنم لیاتھا۔ہم اسی تہذیب کو قدیم مایا تہذیب کے نام سے یاد کرتے ہیں۔
یہاں ایسے جوہر قابل پیدا ہوئے کہ چشم فلک نے ایسے نابعئہ روزگار دوبارہ نہ دیکھے ہوں گے۔علم ہندسہ ،فلکیات اور تعمیرات پر انہیں ناقابل یقین دسترس حاصل تھی۔انہوں نے اسی دور میں “0″(صفر) کا استعمال سیکھ لیا تھا۔انہوں نے انوکھے اہرام بنائے اور ان سے کلینڈر کا کام لیا۔ (365سیڑھیوں کا اہرام آج تک موجود ہے)حقیقت یہ ہے کہ ان کے بنائے گئے کلینڈر ہمارے آج کے کلینڈرز سے زیادہ درست ہیں ۔ ان کا حساب اتنا درست ہے کہ فوراً معلوم ہو جاتا ہے کہ سورج کب نصف النہار پر ہوگا، سال کے کن حصوں میں دن رات برابر ہوں گے، ہمارے نظام شمسی میں دیگر سیارگان کے گزرنے کے راستے اور اوقات کیا ہوں گے۔زہرہ اور مریخ کے مدار کون کون سے ہیں۔۔۔ وغیرہ وغیرہ۔
انہوں نے ہزاروں برس قبل اور بعد کے حسابات کر رکھے تھے۔ ان حسابات کی بنیاد پر وہ مختلف پیشن گوئیاں کیا کرتے تھے، سورج اور چاند گرہنوں کے جو اوقات مایا کلینڈر میں درج ہیں سیکڑوں برس کا تجربہ انہیں درست ثابت کرتا آرہا ہے۔ انہوں نے جنرل کویٹز کے حملے کی خبر کئی سو برس قبل دےدی تھی۔
،3114قبل مسیح کو شروع ہوا تھا،Long Countا س میں دنوں کا حساب مسلسل ہے، یہ 5000برس بعد شروع ہوتا ہے ، موجودہ
5126برس بعد 21دسمبر 2012 کو یہ ختم ہو رہا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے ساتھ ہی یہ دنیا بھی ختم ہو جائے گی۔ درجہ زیل لنک دیکھنا نہ بھولیئے گا






مایا تہذیب | Tea Break said
[...] مایا تہذیب [...]
syed mubashir mehdi said
nice information………….