ارتقاءِ حيات

متعجب نہ ہوں گر آپ کو اس بلاگ میں کوئی غلطی نظر آجائے۔میں ہر ایک کی پسند کو ملحوظ رکھتے ہوئے لکھتی ہوں اور کچھ لوگ ہیں جو صرف غلطیاں ہی تلاش کرتے رہتے ہیں۔

معدنی تیل کا خاتمہ

Posted by ارتقاءِ حيات on September 30, 2011


یہ ایک مسلّمہ حقیقت ہےکہ دنیا کا تیل بتدریج ختم ہو رہا ہے،کیونکہ اس کے استعمال میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔دنیا کے خاتمے تیل کے خاتمے کے ساتھ وابسطہ کرنے والے لوگوں کے مطابق تیل کی طلب اور رسد میں فرق بڑھتا چلا جائے گااور پھر وہ لمحہ آجائے گا کہ جب تیل کی طلب اس کی رسد سے بہت بڑھ جائے گی۔کچھ لوگوں کے خیال میں یہ فرق رونما ہو چکا ہے،جبکہ بعض لوگوں کے مطابق یہ واقعہ 2020؁ میں رونما ہو گا۔ تیل کے خاتمہ یا اس کی بہت زیادہ کمی ہوجانے کی وجہ سے دنیا بھر میں صنعتیں اور زراعت کے شعبے شدید متاثر ہوں گے۔ بہت بڑا معاشی بحران جنم لے گا ۔کھادیں، کیڑے مار ادوایات اور زمینی پانی کی کمی کی وجہ سے  فصلیں تباہ ہو جائیں گی یا زرعی پیداوار انتہائی کم ہو جائے گی۔ جس کی وجہ سے معاشرتی نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ جائے گا۔
تیل یقیناً ایک دن ختم ہو جائے گا لیکن اہم سوال یہ کہ ایسا کب ہو گایا؟ اس کے خاتمے سے قبل انسان اس کا متبادل ایندھن تلاش کر سکے گا یا نہیں؟
ایم کنگ ہوبرٹ نے 1956؁ میں یہ نظریہ پیش کیا تھا کہ 1965؁سے 1970؁ کے درمیانی عرصہ میں امریکہ کے تیل کی پیداوار اپنے عروج پر پہنچنے کے بعد روبہتنزل ہو جائے گی، اور ان کا یہ نظریہ درست ثابت ہوااور اس کے بعد عالمی اقتصادی بحران کے دوران تیل کے کاروبار سے بہت بڑی مقدار میں سرمایہ نکال لیا گیااو راب نئے تیل کے کنوؤں کی تلاش کا کام تقریباً ٹھپ ہی ہو گیا ہے۔ماہرین کے اندازوں کے مطابق تیل کے خاتمے کے ساتھ دنیا میں ہونے والی معاشرتی تباہی کا امکان 10 میں سے 4فیصد ہے۔

2 Responses to “معدنی تیل کا خاتمہ”

  1. اگر آپ اس موضوع پر تفصیل سے پڑھنا چاہتی ہیں تو لیگٹ جرمی کی کتاب Half Gone ایک عمدہ کاوش ہے

  2. پھر بھی ہماری حکومت عوام اور مُلک کی جڑوں ميں تيل ديئے جا رہی ہے

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Connecting to %s

 
Follow

Get every new post delivered to your Inbox.

Join 28 other followers