ارتقاءِ حيات

متعجب نہ ہوں گر آپ کو اس بلاگ میں کوئی غلطی نظر آجائے۔میں ہر ایک کی پسند کو ملحوظ رکھتے ہوئے لکھتی ہوں اور کچھ لوگ ہیں جو صرف غلطیاں ہی تلاش کرتے رہتے ہیں۔

جادو

Posted by ارتقاءِ حيات on September 19, 2011

جادو ایک بڑا نخلستان، نیز ٹیلوں کا وہ سلسلہ ہے جو نائجیریا کے گیاہستانوں تک اور دوسری جانب کور اور تشاد کی طرف نکل جاتا ہے۔اس نخلستان کے کنارے پر چند باغات کے آثار ملتے ہیں جن میں سے تین 1950؁ تک موجود تھے اور ارد گرد صحرا میں چٹائیوں سے بنی چھونپڑیاں ہیں یہ گاؤں کنوری قوم کے حضروی گروہوں نے بسائے ہیں۔
جادو طرابلس الغرب میں حیل نفوسہ کے مشرقی خطے کا قدیم صدر مقام جو آج کل ضلع فساطو میں ایک قصبے کی صورت میں 3 ناہموار پہاڑیوں پر واقع ہے۔ جہاں تک قدیم شہر کا تعلق ہے اس کے بارے میں کچھ زیادہ تفصیل نہیں ملتی۔ تاریخ کے جھروکوں سے جو معلومات پہنچی ہیں ان سے معلوم ہوتا ہے کہ جادو شہر کی بنیاد مسلمانوں کی فتح شمالی افریقہ سے بہت پہلے پڑ چکی تھی چونکہ یہ شہر اس قدیم شاہراہ پرواقع تھا جو طرابلس شہر کو خزان اور وسطی سوڈان سے ملاتی تھی۔ یہی بات اس شہر کی خوشحالی اور ترقی کا سبب بنی۔

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Connecting to %s

 
Follow

Get every new post delivered to your Inbox.

Join 28 other followers