ارتقاءِ حيات

متعجب نہ ہوں گر آپ کو اس بلاگ میں کوئی غلطی نظر آجائے۔میں ہر ایک کی پسند کو ملحوظ رکھتے ہوئے لکھتی ہوں اور کچھ لوگ ہیں جو صرف غلطیاں ہی تلاش کرتے رہتے ہیں۔

مراقبہ

Posted by ارتقاءِ حيات on September 18, 2011

مراقبہ اہل طریقت کے نزدیک اللہ تعالیٰ تک پہنچنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ اور مراقبے کے ذریعے بندہ تفکرات قلبی سے نجات حاصل کر کے یکسوئی پا لیتا ہے۔
مراقبہ کی مختصر تعریف جو علماء نے بیان فرمائی وہ یہ ہے کہ بندے کا رجوع الی اللہ اور اس بات کا یقین کر لینا کہ اللہ تعالیٰ میرے ہر کام پر مطلع ہے۔ جیسا اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے  ‘ اور اللہ ہی ہر شئے پر نگہبان ہے ‘ ۔
سرکار مدینہ ﷺ کا فرمان ہے  ‘ اگر تو رب تعالیٰ کو نہیں دیکھتا تو ضرور جان لے کہ بے شک وہ تجھے دیکھتا ہے۔
یہ اشارہ ہے مراقبہ کی حالت کی طرف ، بے شک مراقبہ بندے کا یہ یقین کر لینا ہے کہ رب تعالیٰ اس کے حال پر مطلع ہے اور اس یقین پر قائم رہنا ہی اس کے رب تعالیٰ کی طرف مراقبہ ہے۔ نیز جب اللہ تبارک و تعالیٰ کی طرف مکمل توجہ ہو جائے اور بندہ اپنے ہر عمل پر اللہ کو نگہبان پائے اور اس پر یقین کامل کے ساتھ مداومت اختیار کرے  کہ اللہ تعالیٰ دیکھ رہا ہے۔ تو اس ہی کیفیت خاصہ کو مراقبہ کا نام دیا جاتا ہے۔  
دور حاضر میں کئی طرح کے مراقبات کیئے جاتے ہیں۔ کہیں اسماء مبارکہ کا، تو کہیں مقدس مناظر کا، کہیں رنگ و روشنی کا ۔ ان تمام مراقبات کی اقسام کا انحصار مقاصد پر ہے۔ کہیں مقصد رجوع الی اللہ ہے تو کہیں فیض مرشد، کہیں مقصد روحانیت ہے تو کہیں علاج مقصود ہے۔ جبکہ طریقہ چاہے کچھ بھی ہو بندہ مراقبے کے ذریعے اپنے اللہ تک پہنچنے کا راستہ تلاش کرتا ہے۔ بندہ جس طرح  بھی اپنے خالق کو یاد کرے، خالق اس ہی صورت اس کو نظر آتا ہے۔ اور جیسا اوپر بیان ہوا کہ  ‘ اور اللہ ہی ہر شئے پر نگہبان ہے  ‘ ۔ تاہم قرآن و سنت کی روشنی میں ، بزرگان دین  کی پیاری تحریروں میں جو مراقبہ افضل و اعلٰی ہے اور تمام مراقبات کا سرتاج ہے  وہ مراقبہ اسم ذات اللہ ہی ہے۔
رقیب اسمائے الٰہی سے ایک اسم ہے جس کے معنی نگہبان، پاسبان کے ہیں۔ مطلب یہ ہے کہ اپنے ذہن کی اس طرح نگہبانی کی جائے کہ وہ منتشر خیالات اور افکارِ پریشاں سے یکسر بے نیاز ہو کر اللہ کی طرف یا اللہ کی کسی صفت کی طرف یا اس کی کسی نشانی کی طرف متوجہ ہو جائے، اس معنی میں مراقبہ کی تعریف یہ ہے کہ آدمی ظاہری حواس کو ایک نقطے پر مرتکز کر کے اپنی روح یا باطن کی طرف متوجہ ہو جائے تاکہ اس کے اوپر روحانی دنیا کے معانی و اسرار روشن ہو جائیں، چنانچہ مراقبہ کے اصطلاحی معنی غور و فکر اور تصور کے ہیں۔
تفکر و مراقبہ صوفیائے کرام کے معمولات میں سے ایک معمول ہے۔ صوفیاء کے مراقبہ و فکر کا یہ معمول بھی سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیروی میں ہے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خود غار حرا میں تشریف لے جا کر وہاں مراقبہ فرماتے تھے، حضرت عائشہ رضی اﷲ عنہا سے مروی ہے کہ جوں جوں اعلان نبوت کا وقت قریب آ رہا تھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خلوت پسند بنتے جا رہے تھے اور کثرت سے غار حرا میں قیام فرمانے لگے تھے۔ آپ وہاں کئی کئی راتیں عبادت کرتے۔
 بخاری، جامع الصحيح : 23، رقم : 3، کتاب بَدءِ الوحی باب : 3
مدتوں سے لوگ مراقبہ کو ایک انتہائی پرا سرار اور مشکل موضوع سمجھتے رہے ہیں ہمیشہ بڑے بوڑھے اور فار غ لوگوں کو اس کا حقدار سمجھا جاتا رہا ہے ۔ ۔مراقبہ پر پوری دنیا میں سائنسی طریقہ کار کے تحت تجربات کر کے اخذ کر لیا ہے کہ اس عمل سے انسانی ذہن اور جسم پر انتہائی اعلی مثبت اثرات مرتب ہو تے ہیں جس میں تعلیم و عمر کی کوئی قید نہیں اب کوئی بوڑھا ہو یا جوان سب ہی مراقبہ کی کرنے مے دلچسپی رکھتے ہیں مزید برآں اب تو سکول و کالج میں مراقبہ کی تعلیم کو ایک لازمی مضمون کی حےثےت حاصل ہوتی جا رہی ہے کم و بیش پوری دنیا میں مراقبہ کی تربیتی کلاسز کا اجراء ہو چکا ہے اعلی تعلیم یا فتہ ڈاکٹر اور صحتی ادارے اپنے مریضوں کو روزانہ مراقبہ کرنے کا مشورہ دیتے ہیں مراقبہ جو کہ پہلے وقتوں میں صرف مذہب کا حصہ سمجھا جاتا تھا اب دنیاوی پیش قدمی کے علاوہ روز مرہ مسائل کے حل کے لئے بھی مرکزی حےثےت اختیار کر گیا ہے آج پوری دنیا میں ذہنی دبا کو کم کرنے اور ذہنی سکون حاصل کرنے کے لئے مراقبہ کو مرکزی حےثےت حاصل ہو چکی ہے اور اس کو آج کے وقت میں انتہائی میسر آلہ قرار دے دیا گیا ہے جوں جوں معاشرہ میں اسکی آگاہی بڑھتی جا رہی ہے نتیجہ میں انسانی بھائی چارہ اور عالمی اتحاد میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے جب زیادہ لوگ مراقبہ کی بدولت ذاتی شناسائی حاصل کرتے جائیں گے انکو کائنات کی سچائی اور اصلیت کا قرب حاصل ہو گا اور نتیجہ عالمی بھائی چارہ وجود میں آئے گا۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Connecting to %s

 
Follow

Get every new post delivered to your Inbox.

Join 28 other followers