ارتقاءِ حيات

متعجب نہ ہوں گر آپ کو اس بلاگ میں کوئی غلطی نظر آجائے۔میں ہر ایک کی پسند کو ملحوظ رکھتے ہوئے لکھتی ہوں اور کچھ لوگ ہیں جو صرف غلطیاں ہی تلاش کرتے رہتے ہیں۔

اندرا گاندھی کا قتل

Posted by ارتقاءِ حيات on September 13, 2011

ہندوستان کی سابق وزیر اعظم مسز اندرا گاندھی کو ان کی نئی دہلی رہائش گاہ میں 31اکتوبر 1984؁ کو قتل کر دیا گیا اس قتل میں 4 آدمی ملوث تھے۔ حفاظتی دستے کے بیانت سنگھ اور ستونت سنگھ۔ان دونوں نے وزیر اعظم پر گولیاں چلائیں۔ بیانت سنگھ کو حفاظتی دستے نے اسی وقت گولی مارکرہلاک کر دیااور ستونت سنگھ کو گرفتار کر لیا گیا۔دوسرے 2 اشخاص کبیر سنگھ اور بلیر سنگھ جن کو قتل کی سازش کرنے اور اس کا منصوبہ بنانے کا مجرم قرار دیا گیا ۔
ان تینوں پر مقدمہ چلا ۔ دہلی کے اڈیشنل جج مہیش چندرنے22جنوری1986؁ کو اپنا فیصلہ سنایا جس میں ستونت سنگھ، بلیر سنگھ اور کبیر سنگھ کو موت کی سزا دی گئی۔اس کے بعد مقدمہ ہائی کورٹ میں لایا گیا ۔دہلی ہائی کورٹ نے3دسمبر 1986؁ کو ان کی موت کی سزا کی توثیق کر دی۔ اس کے بعد ملزمان اس مقدمے کو سپریم کورٹ لے گئے،جہاں3اگست1988؁کو مسٹر جسٹس جی ایل اوزا، مسٹر جسٹس سیٹی، مسٹر جسٹس بی سی رائے پر مشتمل ایک ڈیویژنل بینچ نے اپنا فیصلہ سنا دیا۔
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں ستونت سنگھ اور کبیر سنگھ کی سزائے موت بحال رکھی مگر بلیر سنگھ کو مکمل طور پر بری کر دیا گیا۔بلیر سنگھ کے خلاف قتل میں ملوث ہونے کی براہ راست کوئی ٹھوس شہادت نہ مل سکی، مثلاً استغاثہ کی جانب سے ایک بات یہ کہی گئی تھی کہ مسز اندرا  گاندھی کا قتل اس لئے ہوا کہ آپریشن بلیواسٹار کی وجہ سے سکھ ان سے بگڑ گئے تھے،اور خود بلیر سنگھ کی زبان سے انتقام کی بات سنی گئی تھی۔اس دلیل کا ذکر کرتے ہوئے جسٹس اوزا نے لکھا اگر بلیو اسٹار آپریشن پر غصّہ یا احتجاج کے اظہار کو ملز م کے خلاف شہادت یا قرینہ کے طور پر استعمال کیا جائے تو سکھ فرقے کے تمام افراد جو بلیو اسٹار آپریشن پر برہم ہو گئے تھے ان سب کو قتل کی سازش میں شریک کرنا پڑے گا۔جسٹس اوزا نے مزید کہا کہ بلیر سنگھ کو چھوڑنے کی غلطی کرنا اس کو سزا دینے کی غلطی سے بہتر ہے۔

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Connecting to %s

 
Follow

Get every new post delivered to your Inbox.

Join 28 other followers