ارتقاءِ حيات

متعجب نہ ہوں گر آپ کو اس بلاگ میں کوئی غلطی نظر آجائے۔میں ہر ایک کی پسند کو ملحوظ رکھتے ہوئے لکھتی ہوں اور کچھ لوگ ہیں جو صرف غلطیاں ہی تلاش کرتے رہتے ہیں۔

قونیہ

Posted by ارتقاءِ حيات on September 12, 2011

 

قونیہ ترکی کا ایک شہر ہے جو اناطولیہ کے وسط میں واقع ہے۔ 2000ء کے مطابق اس شہر کی آبادی 742690 تھی اور یہ صوبہ قونیہ کا دارالحکومت ہے جو رقبے کے لحاظ سے ترکی کا سب سے بڑا صوبہ ہے۔
رومی اس شہر کو اکونیم اس شہر پر 1071ء میں جنگ ملازکرد کے بعد سلجوقیوں کا قبضہ ہوگیا اور 1097ء سے 1243ء تک کہتے تھے۔ یہ سلاجقہ روم کا دارالحکومت رہا تاہم اس دوران صلیبی جنگوں کے باعث یہ عارضی طور پر عیسائیوں کے قبضے میں بھی رہا جن میں 1097ء میں گاڈفرے اور 1190ء میں فریڈرک باربروسا نے اس پر قبضہ کیا۔
قونیہ 1205ء سے 1239ء کے دوران اس وقت اپنے عروج پر پہنچا جب سلطان نے اناطولیہ، مشرق وسطی کے چند حصوں اور کریمیا پر بھی قبضہ کرلیا۔ 1219ء میں یہ شہر خوارزمشاہی سلطنت کے مہاجروں کی پناہ گاہ بنا جو منگولوں کے حملے اور خوارزم شاہ کی شکست کے بعد یہاں پہنچے۔ 1243ء میں قونیہ بھی منگولوں کے قبضے میں آگیا اور سلاجقہ کی حکومت کا خاتمہ ہوگیا۔
سلاجقہ روم کی حکومت کے خاتمے کے بعد قونیہ 1307ء سے 1322ء تک کرہ مانیوں کی امارت رہا۔ 1420ء میں عثمانیوں کے ہاتھوں فتح ہوا اور 1453ء میں اسے صوبہ کرہ مان کا دارالحکومت بنادیا گیا۔

اس شہر میں صلاح الدین ایوبی اور عثمانی سلطان سلیم ثانی نے مساجد تعمیر کرائیں۔ مشہور صوفی ابن عربی نے 1207ء میں اس وقت کے سلجوقی گورنر کی دعوت پر شہر کا دورہ کیا۔اس کی اہمیت اور بڑائی کا ایک سسبب یہ بھی ہے کہ یہ مولانا جالال الدین رومی 1271ء میں قونیہ میں پیدا ہوئےاور یہی ان کا مسکن رہا ہے۔یہاں رہ کر انہوں نے برسوں رشد و ہدایت کا  چراغ روشن رکھا اور ان کا مزار آج بھی مرجع خلائق ہے۔ ان کے مزار کے ساتھ ان کے روحانی شاگر رشید علامہ اقبال کی علامتی قبر بھی بنائی گئی ہے۔ ان دونوں یکتا ئے روزگار حکیموں اور شاعروں کی بدولت یہ شہر پاکستانیوں کے لئے بھی خاصی دلکشی اور دلچسپی کا باعث بنا ہوا ہے ۔ جو بھی اور خاص کر پاکستانی ترکی آتا ہے وہ بڑے شوق سے اس شہر کی زیارت کرتا ہے۔یہاں کی بلدیہ نے ایک پارک تعمیر کیا ہے جس کا نام محمد اقبال پارک رکھا گیا ہے اس پارک کا افتتاح سفیر پاکستان جناب انعام الحق کے ہاتھوں ہوا تھا۔

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Connecting to %s

 
Follow

Get every new post delivered to your Inbox.

Join 28 other followers