ارتقاءِ حيات

متعجب نہ ہوں گر آپ کو اس بلاگ میں کوئی غلطی نظر آجائے۔میں ہر ایک کی پسند کو ملحوظ رکھتے ہوئے لکھتی ہوں اور کچھ لوگ ہیں جو صرف غلطیاں ہی تلاش کرتے رہتے ہیں۔

کلے میتھKlamath

Posted by ارتقاءِ حيات on September 7, 2011


بعض حشرات ایسے بھی ہوتے ہیں جو ناپسندیدہ پودوں اور گھاس پھوس کو ختم کرنے میں معاونت کرتے ہیں شمالی کیلیفورنیا کے قریب کلے میتھ کے نام سے ایک مشہور دریا بہتا ہے۔ کلے میتھ دراصل ایک قسم کی جنگلی گھاس کا نام ہے جو اچانک یورپ ،امریکا اور آسٹریلیا تک پھیل گئی اور جس نے وہاں کے مقامی پودوں کو ختم کر دیا تھا۔ اس کے کھانے سے جانوروں میں بھی عجیب تبدیلیاں رونما ہونا شروع ہونے لگی تھیں، ان کی افزائش کی صلاحیت متاثر ہونے لگی اور شدید تکلیف و بے چینی کی کیفیت بڑھنے لگی۔
اسی لئے بھنوروں کی کچھ اقسام یور پ سے آسٹریلیا لائی گئیں جو کلے میتھ گھاس کھاتی تھیں۔ کچھ سائنسدان یہاں سے بھنورے کیلیفورنیا بھی لئے گئے،جہاں انہیں ان کا قدرتی ماحول دینے کی کوشش کی گئی اور روز ان پر پانی کے قطروں کا چھڑکاؤ بھی کیا جاتا تاکہ انہیں بارش کے موسم کا احساس دلایا جائے۔ اس طرح یہاں بھنوروں کی بھرپور افزائش کی گئی یہ بھنورے جنگلی گھاس کھاتے تھے اسی طرح تقریباً  3 سے 4 سال کےعرصہ میں اس جنگلی گھاس کا صفایا ہو گیا۔

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Connecting to %s

 
Follow

Get every new post delivered to your Inbox.

Join 28 other followers