ارتقاءِ حيات

متعجب نہ ہوں گر آپ کو اس بلاگ میں کوئی غلطی نظر آجائے۔میں ہر ایک کی پسند کو ملحوظ رکھتے ہوئے لکھتی ہوں اور کچھ لوگ ہیں جو صرف غلطیاں ہی تلاش کرتے رہتے ہیں۔

یوم دفاع پاکستان

Posted by ارتقاءِ حيات on September 6, 2011

اے راہِ حق کے شہیدو وفا کی تصویرو
تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں

میری طرف سے تمام پاکستانی قوم کو
6 ستمبر
یوم دفاع پاکستان

مبارک ہو۔


آپ سب کو یہ بھی یاد ہوگا کہ آج سے کافی سال پہلے 6ستمبر 1965کو ہمارے دشمن نے ہماری ارض پاک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تھا اور نعوذباللہ پاکستان کو ختم کرنے کے عزائم لیکر آیا تھا۔ لیکن پھر کیا ہوا، سب نے دیکھا، تاریخ اس بات پر آج تک حیران ہے کہ ایک مٹھی بھر فوج نے اپنے سے کئی گنا بڑی اور طاقتور فوج کا مقابلہ کس طرح کیا اور ہمارے دشمنوں کو ناکوں چنے چبوا دئیے۔ اس معرکے کے دوران ہمارے کئی فوجی جوان شہید ہوئے انہوں نے اپنے وطن کےلئے اپنی جان دیدی لیکن دشمن کے ناپاک عزائم مٹی میں ملا دئیے۔
 تو دوستو… آج کا دن ان شہیدوں، غازیوں اور ان مائوں ، بہنوں، بیٹیوں اور بیوئوں‌کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے جنہوں‌نے اپنے جگر کے ٹکڑوں کو اس جنگ میں حصہ لینے کےلئے بھیجا اور آج ایک عزم کرنے کا بھی دن ہے کہ
ہم رہیں یا نہ رہیں ، دشمن کو کبھی ہماری ارض پاک کی طرف میلی آنکھ ڈالنے کی بھی ہمت نہ ہو۔
اور میری اللہ تعالی سے یہ بھی دعا ہے کہ وہ ہمیں اور ہمارے اس پیارے پاکستان کو ہمیشہ کےلئے محفوظ رکھے۔ آمین

6 Responses to “یوم دفاع پاکستان”

  1. محمد ریاض شاہد said

    قوم میں اسی جوش و جذبے، ولولے اور ہمت و حوصلے کی ضرورت ہے جس کا مظاہرہ ستمبر 1965ء کی جنگ کے دوران پوری قوم نے کیا تھا، قوم یقینا عزم و ہمت اور ایمان و یقین کے راستے پر گامزن ہونے کیلئے کوشاں ہے انشاء اللہ !

  2. اللہ تعالی ہم پراپنارحم کرم کردے اور ہم کو ایک لڑی میں پرودےاورہم متحداوریکجاہوجائیں آج کے دن ہم کو یہ عہدکرناچاہیے۔ آمین ثم آمین

  3. [...] یوم دفاع پاکستان [...]

  4. خیر مبارک جی

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Connecting to %s

 
Follow

Get every new post delivered to your Inbox.

Join 28 other followers