قطب جنوبی Antarctica
Posted by ارتقاءِ حيات on September 5, 2011

دنیا کے کئی مقامات ایسے ہیں جو سطح سمندر سے بھی نیچے ہیں مثلاً کیلیفورنیا کی “وادی موت”اور اسرائیل کا “بحرۂ مردار”، لیکن بعض مقامات ان سے بھی زیادہ پستی میں واقع ہیں۔ہم بات کر رہے ہیں براعظم قطب شمالی یعنی انٹارکیٹیکا کی جہاں بعض مقامات سطح سمندر سے چھ ہزارفٹ تک نیچے ہیں۔ البتہ ہمیں ان کے اتنی پستی پر ہونے کا اس لئے پتہ نہیں چلتا کیونکہ ان پر چودہ ہزار فٹ موٹی برفیلی پرتیں موجود ہیں جن کی وجہ سے یہ مقامات سطح سمندر سے آٹھ ہزار فٹ بلند معلوم ہوتے ہیں۔
بر اعظم قطب شمالی دنیا میں خشکی کے دس فیصد رقبے پر واقع ہے۔ یہ آج تک انسانوں کے لئے دشوار گزار ترین مقامات میں سے ایک ہے۔ یہ بات حیرت انگیز ہے کہ زمین کے شمالی نصف کرے میں بہت بڑے رقبے پر خشکی ہے، اس کے مقابلے میں جنوبی نصف کرے کا بڑا حصہ سمندر پر مشتمل ہے۔ اس مناسبت سے دیکھا جائے تو برا عظم سب سے الگ تھلگ بھی ہے جسے دنیا کا سب سے سنسان مقاب بھی تصور کیا جاتا ہے۔ یہ واحد براعظم ہے جہاں کوئی درخت نہیں البتہ چند پودے نظر آجاتے ہیں۔




عمیر ملک said
اس طرح کی معلوماتی تحاریر شیئر کرنے کا بہت شکریہ۔
ارتقاءِ حيات said
شکریہ بھائی عمیر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قطب جنوبی Antarctica | Tea Break said
[...] قطب جنوبی Antarctica [...]