لیزر Laser
Posted by ارتقاءِ حيات on September 3, 2011

لیزر روشنی کی ایک خاص قسم ہے۔ عام روشنی کی طرح لیزر بھی ایک طرح کی برقی مقناطیسی توانائی ہے۔ البتہ عام روشنی مختلف
Wavelengthطول موج
اور تعدد
Frequency
کی والی لہروں پر مشتمل ہوتی ہے۔ جبکہ لیزر یکساں طول موج اور تعدد کی حامل ہوتی ہے۔
عام روشنی کی شعاع
Beam
فاصلے کے ساتھ پھیلتی جاتی ہے، لیکن لیزر فاصلے کے ساتھ بہت کم پھیلتی ہے۔ اسی لئے اسے بہتر طور پر مرکوز کیا جا سکتا ہے۔اور یہ کسی چھوٹی سی جگہ پر اپنی توانائی منتقل کر سکتی ہے۔ اسی وجہ سے لیزر کو “یک جہت”بھی کہا جاتا ہے۔لیزر میں تمام Coherentبرقی مقناطیسی موجیں ایک دوسرے سے مکمل طور پر ہم آہنگ
ہوتی ہیں۔
لیزر میں شامل موجیں اتنی زیادہ ہم آہنگ ہوتی ہیں کہ اوسطاً دس ہزار کھرب موجوں میں سےکوئی ایک موج ہی مختلف ہوتی ہےلیزر ان چیزوں میں سے ہے جو بنیادی سائنس میں تحقیق کی اہمیت ثابت کرتی ہیں۔
لفظ “لیزر” اب اتنا عام ہو چکا ہے کہ آج ہم اسے کسی چیز کا نام سمجھتے ہیں حالانکہ یہ
LaserLight Amplification by Stimulated Emission of Radiation
کا مخفف ہے ۔جس کا مطلب ہے “اشعا ع کے برانگیختہ اخراج سے روشنی کی افزونی”
یہ دقیق اصطلاح سمجھنے کے لئے ہمیں ایٹم کی ساخت اور برقی مقناطیسی توانائی کی ہیئت پر غور کرنا پڑے گا۔




افتخار اجمل بھوپال said
کمال ہو گيا ۔ کوئی بيوقوف ہو تو ميرے جيسا ۔ ميں بچپن سے گاتا آ رہا ہو “کہتی ہے مَوجِِ دريا ۔ قطرے کی زندگی کيا ؟ پانی ميں مِل کے پانی ۔ انجام يہ کہ فانی’ اور يہ بھی بچپن ہی سے جانتا ہوں کہ مَوج کو انگريزی ميں ويو کہتے ہيں مگر کبھی نہ سوچا کہ ويو لينگتھ کا ترجمہ طُولِ مَوج ہو گا
تحریم said
مذاق اڑا رہے ہین لگتا ہے مجھے اب ایسے موضوعات پر لکھنا ہی نہیں چاہیئے
عمیر ملک said
لیزر کا اردو مطلب پڑھ کے زبان میں گدگدی سی محسوس ہونے لگی مجھے تو۔۔۔۔ کہیں یہ بھی لیزر کا کوئی اثر تو نہیں ہے۔۔۔۔۔؟
تحریم said
برانگیختہ اخراج میرا نہ ہو جائے
آپ کے ایسے تبصرہ جات دیکھ کر
Muhammad Yasir Ali said
اچھی معلومات شئیر کی ہیں اس کے بارے میں مذید بھی بتائیے گا
تحریم said
آپ کو پسند آیا شکریہ مگر شائد بزرگوار کو پسند نہیں آیا
عمران said
بہت خوب! معلوماتی تحریر ہے۔ انگریزی اصطلاحات کا اردو ترجمہ کرنا بہت ضروری ہے۔ زبانوں کی ترویج میں یہ بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔
تحریم said
لغات اور دیگر کتب میں جو اصطلاحات درج ہیں میں اسی سے استفادہ کرتی ہوں
ayesha said
زبردست سسٹر
آپ ضرور لکھا کیجئے ایسے موضوعات پر۔۔
بہت اچھا لگا یہ پڑھ کر۔اورمجھے فرسٹ سمسٹر یاد آگیا جس میں ہم نے اس کے بارے میں پڑھا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریم said
عائشہ آپ کو پسند آیا جان کر اچھا لگا
انشاء اللہ جلد مزید نئے مضوعات پر لکھوں گی
ayesha said
شکریہ
آپ فزکس کی اسٹوڈنٹ ہیں کیا ؟
تحریم said
میں ایک گھریلو عورت ہوں 2 بچوں کی ماں اور آرٹس سے گریجویشن کیا تھا
علم سائنس کے لئے سائنس پڑھنا ہی لازمی نہیں
ہاں سمجھ ضروری ہے
ayesha said
اوہ پھر تو مجھے شاید آپ کو اپیا بولنا چاہئے
مجھے لگا آپ بھی میری ہم مضمون ہوں گی تو مزہ آئے گا
آپ کے بارے میں جان کر بہت خوشی ہوئی
والسلام
ارتقاءِ حيات said
جی مجھے خوشی ہو گی اپیا سن کر
کہ میری چھوٹی بہن آپیا ہی کہتی ہے مجھے
افتخار اجمل بھوپال said
ميں تو اپنے آپ پر ہنس رہا تھا اور آپ خواہ مخوا ميں ناراض ہونے لگيں ۔ ميں اُردو ميں انگريزی ملانا پسند نہيں کرتا اس کے باوجود ميں ساری زندگی اُردو ميں ويو ليگتھ کہتا رہا کبھی نہ سوچا کہ اس کا ترجمہ طولِ موج بنتا ہے ۔ اس سے بڑی بيوقوفی کيا ہو گی ؟
ايک مہربانی کيجئے کہ لکھنا نہ چھوڑيئے اور مزيد مہربانی يہ کيجيئے کہ مجھے لکھنا چھوڑنے کی دھمکی نہ ديا کيجئے ۔ يہ دوسری دھمکی ہے اور تيسری پر مجھے دل کا دورہ پڑ سکتا ہے [اللہ معاف رکھے]۔
ارتقاءِ حيات said
مجھے اکثر اپنی باتوں پر تنقیدی کلمات سنتے رہنے کی عادت سی ہو گئی ہے
سو آپ کی باتوں کا مطلب یہی اخذ کر بیٹھی کہ آپ بھی تنقیدی کلمات سے نواز رہے ہیں
کوشش کروں گی ایسا پھر سے نہ ہو سکے
افتخار اجمل بھوپال said
ميں نے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کيلئے آپ کے پتہ پر ای ميل بھيجی ہے ۔ وہ ذرا اُنہيں پڑھوا ديجئے کيونکہ ٹيليفون پر بات ابھی شايد اللہ کو منظور نہيں ہے
لیزر Laser | Tea Break said
[...] لیزر Laser [...]