ارتقاءِ حيات

متعجب نہ ہوں گر آپ کو اس بلاگ میں کوئی غلطی نظر آجائے۔میں ہر ایک کی پسند کو ملحوظ رکھتے ہوئے لکھتی ہوں اور کچھ لوگ ہیں جو صرف غلطیاں ہی تلاش کرتے رہتے ہیں۔

عید کیسی گذری۔۔۔؟؟

Posted by ارتقاءِ حيات on September 1, 2011

السلام و علیکم
کیسے ہیں آپ۔۔۔۔؟؟؟
عید کیسی گذری۔۔۔؟؟
کہاں کہاں گئے اور کون کون ملا آپ سےِ۔۔۔؟؟؟
اس عید پر کچھ الگ سا ہوا آپ ک ساتھ۔۔؟؟
کچھ شیئر کیجئے ہم سے۔۔۔
کچھ ایسا جو بتانا چاہیں۔۔۔۔؟؟
یا ایسا کون ہے جسے آپ سب سے پہلے عید کی مبارک باد دینا پسند کرتے ہیں۔۔۔؟؟؟
آپ کے جواب کا انتظار رہے گا۔۔۔

11 Responses to “عید کیسی گذری۔۔۔؟؟”

  1. عید گاہ میں جاننے والوں سے ملے۔
    چند دوستوں کو عید مبارک کا فون کیا۔
    اور پھر کام کام کام

    آپ کو عید مبارک

    • تحریم said

      کام اور وہ بھی عید کے دن۔۔۔۔

      آپ پاکستان آجائیں یہاں عید پر بس خواتین ہی کام کرتی ہین
      اور مرد بس اتنا کرتے ہیں کہ

      یہ بناؤ
      وہ لے آؤ
      میں ابھی آتا ہوں
      وہ آئے ہیں یہ بنادو

  2. مطلوب said

    السلام اعلیکم
    عید ایسی تو نہیں گزری جیسی گزرتی آئی تھی بہرحال بچوں کو دیکھ کر لگا کہ عید کتنی اچھی گزر رہی ہے

    • تحریم said

      ماشاء اللہ بھائی
      آپ کی بات واقعی بالکل درست ہے
      کراچی کے حالات اور پھر کوئٹہ کا بم دھماکہ دیکھ کر تو
      عید منانے کا دل ہی نہین چاہ رہا تھا

      بس بچون کے شور اور مہمانوں کی آمد سے علم ہوتا جا رہا تھا کہ واقعی عید کا دن ہے

  3. الحمد اللہ عید تو اچھی گزر کئی، چونکہ عید میںخوشیاں منانے کا حکم ہے اس لیے ہم نے اس دن کو اجرت اور صلہ کے طور پر خوش ہو کرمنایا ۔ لیکن عالم اسلام کی حالت دل کو مغموم کرتا ہے۔ کاش عالم اسلام میں امن و سکون قائم ہوسکے۔

    دوسری بات:
    آپ کا بلاگ بہت اچھا ہے مگر آپ کے سائٹ سے کچھ معلوم نہیں ہوتا کہ اس کے منتظم کون ہیں اور رابطے کا بھی کوئی وسیلہ نہیں
    اگر رابطے کی صورت ہوسکے تونوازش

    • تحریم said

      رابطہ آپ مجھ سے فیس بک پر کر سکتے ہیں
      نام سے آپ تحریم مخاطب کر سکتے ہیں
      خواتین سے اور وہ بھی شادی شدہ ان سے رابطہ کی کوشش نہ کی جائے تو ہی بہتر ہوتا ہے
      خاص کر ملک پاکستان مین

      کچھ کام ہے تو فیس بک پر رابط کر لیجئے یا میری آئی ڈی پر پیغام دیجئے

  4. سب سے پہلے تمام احباب کو عید مبارک
    اس شہر میں مسلمان تو نا ہونے کے برابر ہیں جو کہ کہ جمعہ پر 30 سے 40 کے درمیان نظر آتے ہیں۔ نماز پڑھنے کیلئے ایک فلیٹ کرایہ پر لیا ہوا ہے جسے جمعہ پڑھ کر تالا لگا دیتے ہیں اور پھر اگلے جمعہ کو جا کر کھولتے ہیں۔ رمضان شریف میں تراویح کیلئے بھی 8 سے 10 تک لوگ جمع ہوتے رہے۔ جبکہ عید کیلئے باقاعدہ حکومت سے لائسنس یافتہ ایک جگہ ہے، دریا کے کنارے، اور عید والے دن 250 سے 300 تک لوگ نظر آتے ہیں۔
    اس بار عید کا اعلان تو ساڑے سات بجے کا تھا اور جب میں اور میرا دوست ماھر الموریش (یمنی) وہاں سوا سات بجے پہنچے تو نا کوئی بندہ اور بندے کی ذات۔ آس پاس سے ایک جھاڑو مانگ کر جگہ کو صاف کرنا شروع کیا۔ ساڑھے سات بجے دوستوں کو ٹیلیفون کرنا شروع کیئے جو کہ پونے آٹھ بجے پہنچنا سروع ہوئے۔ اور ساتھ ہی ہلکی بارش بھی شروع ہو گئی۔ آٹھ بجے تک سارے لوگ جمع ہو چکے تھے۔
    یہاں کے لوگ جمعہ یا عید دونوں پر پہلے قرآن کی بآواز بلند تلاوت کرتے ہیں پھر دعا مانگتے ہیں۔ پھر سنتیں اور نماز یا خطبہ ہوتا ہے۔ مگر آج میری خواہش تھی کہ مولانا صاحب تلاوت والی کاروائی نا ڈالیں مگر وہ اپنی ضد پر قائم تھے۔ اوروں کا تو پتہ نہیں مگر مسلسل تیز ہوتی بارش کی وجہ سے میں بے چین تھا اور آخر مجھ سے رہا نا گیا تو میں نے مولوی صاحب سے کہہ ہی ڈالا کہ جناب نماز پڑھا لیں ورنہ اوپن ایئر میں بارش کی وجہ سے ہم کہیں کے نا رہیں گے۔ جسے اُس نے نہایت ہی غصے کے ساتھ قبول کر لیا۔
    برستی بارش میں نماز پڑھی اور بعد میں خطبہ سنا۔ اس کے بعد سب لوگ بھاگم بھاگ ایک دوسرے سے ملے، ایک چینی ریسٹورینٹ والے نے سب کو کھانے پر آنے کی دعوت دی اور لوگ وہاں سے بھاگ نکلے۔
    یہاں شانتو میں میرے علاوہ یاسر اور ماھر (یمنی)، امجد بھائی (اب ھانگ کانگ نیشنلیٹی) سہیل بھائی (اب امریکی پاسپورٹ) مزمل۔ ظہیر اور عبدالقدوس (انڈین سٹوڈنٹ) ہوتے ہیں جن کیلئے میں گھر سے کھیر بنا کر لے گیا تھا اور ساتھ میں جوس کی دو لیٹیر والی ۲ بوتلیں۔ ہم سب نے مل کر دریا کے کنارے ڈسپوزیبل پلیٹوں میں کھیر ڈال کر کھائی، مزے سے جوس پیا اور اُس چینی ریسٹورینٹ کی طرف بھاگے جدھر کھانے کی دعوت تھی۔
    وہاں سے ہم سب کھانا کھا کر ساتھ ہی امجد بھائی کے گھر چائے پینے گئے اور وہاں سے فارغ ہو کر ایک سنوکر کلب مین گئے جہاں ۴ گھنٹے اودھم مچاتے گزرے۔ بعد میں امجد بھائی کے گھر میں بریانی اور کئی دوسری ڈشوں سے دوپہر اور رات کا کھانا اکھٹے کھایا اور اپنے اپنے گھروں کو واپس آ گئے۔

    • تحریم said

      ماشاؑ اللہ بھائی سلیم
      کافی تفصیل سے آپ نے اپنے دن کا احوال ہمارے ساتھ یئر کیا
      شکریہ

      ویسے اہل خانہ اور خاندان کے دیگر افراد کے بناء عید کا مزا مجھے تو بالکل ہی نہیں آتا

  5. سلام کیسے ہیں آپ ؟؟؟آپ کو بھی گزری ہوئی عید مبارک دیری کے لیے معذرت
    ہماری عید کیسے گزری دکھی سی کہانی ہے لیکن چلو سنا ہی دیتے ہیں
    جناب ویسے تو میں محنت مزدوری پر جانے کی غرض سے صبح پانچ پر اٹھتا ہوں لیکن چاند رات کو سونے سے پہلے ہی صبح مزید جلدی اتنے کا ارادہ کر کے سویا اسی سبب صبح چار بج کر کچھ منٹ پر اٹھا ہلکا پھلکا سا ناشتہ کیا اور کام پر چلا گیا
    اور پھر ٹھیک آٹھ بجے ساری مصروفیت کو ترک کر کے عید کی نماز پڑھنے کے لیے مقررہ جگہ کی طرف نکل جو کے آدھے گھنٹے کی ڈرائیو پر تھی وہاں پہنچ کرعید کی نماز ادا کی اس کے بعد اپنے دو حاض دوستوں کو عید ملنے کی غرض سے ان کی تلاش شروع کی ان کو فون کیا تو پتا چلا دونوں گھر میں سو رہے تھے خیر اس کے بعد سیدھا گھر کی راہ لی گھر جا کر سب سے پہلے امی کو عید ملا پاپا کو ملا بہن بھائی تو سو رہے تھے امی نے سویاں بنائی ہوئی تھی وہ کھائی کچھ ٹائم گھر روکا فر کام سے فون آنے شروع ہو گے سو فر کام پر چلا گیا کوشش بہت کی کے آج کل جلدی ختم کر کے گھر جاؤں لیکن فر بھی گھر آتے آتے اڑھائی بج گے گھر آیا دروازے پر ہی بہن نے عید مانگ لی جو دروازے پر ہی دے کر اندر داخل ہوا
    اس کے بعد تھوڑا گھر والوں کے ساتھ انجوئے کیا پاکستان سے ماموں اور انٹی کا فون آیا اس کے بعد صبح سے گمشدہ دوستوں کو آخر ہماری یاد آ ہی گئی ان سے عید ملنے ان کو بتائی ہوئی جگہ پر گیا وہاں سے پھر ایک پاکستانی ریسٹورینٹ گئے کھانا وانا کھایا گھپ شاپ کی اور شام کو گھر آیا اور پھر جلدی ہی سو گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    • تحریم said

      اس لئے ہی کہا جاتا ہے اپنا دیس اپنا ہی ہوتا ہے
      سب چھٹی پر ہوتے ہین اور بہت آرام سے عید اور دیر مذہبی تہوار پر اپنے اقارب و دوستوں سے میل ملاپ ہو جاتا ہے
      شکریہ اپنے معمولات کی تفصیل دینے کی

  6. [...] عید کیسی گذری۔۔۔؟؟ [...]

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Connecting to %s

 
Follow

Get every new post delivered to your Inbox.

Join 28 other followers