ارتقاءِ حيات

متعجب نہ ہوں گر آپ کو اس بلاگ میں کوئی غلطی نظر آجائے۔میں ہر ایک کی پسند کو ملحوظ رکھتے ہوئے لکھتی ہوں اور کچھ لوگ ہیں جو صرف غلطیاں ہی تلاش کرتے رہتے ہیں۔

اسٹین لیس اسٹیل

Posted by ارتقاءِ حيات on August 27, 2011

اسٹین لیس اسٹیل کو زنگ نہیں لگتا اور یہ برتنوں وغیرہ اور دوسری کئی اشیاءمیں استعمال ہوتا ہے، اس کی دریافت حادثاتی طور پر 1913ءمیں ہوئی۔ ہوا کچھ یوں کہ اسٹیل کے کچھ ٹکڑے تجربات کرنے کے بعد پھینک دیے گئے لیکن راہ چلتے کسی نے یہ دیکھا کہ ابھی کچھ ٹکڑے ویسے ہی چمکدار اور اجلے ہیں، ان ٹکڑوں کی جانچ کی گئی اور پھر یہ اسٹین لیس اسٹیل کے پہلے ٹکڑے تھے جو دریافت ہوئے، اس طرح لوہے میں دوسری دھاتوں کے بھرت سے اسٹین لیس اسٹیل بننے لگا۔

9 Responses to “اسٹین لیس اسٹیل”

  1. بی بی ۔ مزيد مطالع کيجئے ۔ سٹين ليس سٹيل کی دريافت کس نے کی ؟ دنيا پر چھانے کی ہوّس رکھنے والی قوموں نے تاريخ پر مٹی دال دی ۔ پھر انہی قوموں ميں جب سائنسی مطالعہ کا شوق بڑھا تو 1820 يا 1821 ميں برطانيہ ميں اس پر کام شروع ہوا ۔ اس کے بعد 1872ء ميں برطانيہ ہی ميں اسے پيٹنٹ کروانے کيلئے درخواست دی گئی ۔ 1875ء ميں فرانس کے سائنسدان نے مزيد اس پر کام کر کے دريافت کيا کہ اچھے سٹين ليس سٹيل کيلئے اس ميں کاربن پرسينٹيج کم ہونا چاہيئے ۔ جہاں تک ميرا خيال ہے سٹین ليس سٹيل پندرہويں صدی يا اس سے بھی قبل دريافت ہوئی تھی

    • تحریم said

      چچا جان کوشش جاری ہے مطالعہ کی
      اتنی کتابیں میسر ہیں ان پر ہی کچھ لکھ لیتی ہوں اب بس کچھ اور ہی سوچ رہی ہوں اس معاملہ میں
      شائد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

      اچھا چھوڑیئے جانے دیں

  2. ہم نے سنا تھا کہ یہ لوہے اور المونیم کے ملاپ سے بنتا ہے

    • تحریم said

      آپ نے جو سنا اس کی بھی تحقیق کر لیجئے کیونکہ میں نے جو پڑھا وہ بھی غلط ہی نکل رہا ہے
      آمد کا شکریہ

  3. السلام علیکم ورحمتہ اللہ
    مفید معلومات شئیر کرنے کے لئے آپ کا بہت شکریہ

    • تحریم said

      بھائی معلومات مفید بھی ہیں یا جھوٹ پر مبنی اس کی تحقیق کر لجئے گا
      مجھے کم علم کو جو میسر آیا وہ تو یہی تھا
      پھر بھی تشریف آوری کا شکریہ

  4. [...] اسٹین لیس اسٹیل [...]

  5. Zero G said

    آپ تو ناراض ہی ہو گئیں :)

اپنی رائے دیجئے

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Connecting to %s

 
Follow

Get every new post delivered to your Inbox.

Join 28 other followers