اے ماہ رمضاں
Posted by ارتقاءِ حيات on August 13, 2011
اے ماہ رمضاں آھستہ چلنا
ہمیں خاصا قرض چکانا ہے
کچھ خواب ہیں جن کو لکھنا ہے
اور تعبیروں کو پانا ہے
کچھ لوگ ہیں اجڑے دل والے
ان سب میں پیار بسانا ہے
اور خزاں رسیدہ آنگن میں
اب امن کا بیج لگانا ہے
کچھ توبہ کرنی باقی ہے
اور رب کو ہمیں ماننا ہے
اے ماہ رمضاں آھستہ چلنا
ہمیں خاصا قرض چکانا ہے



